01:11 pm
خادم اعوان کے بھتیجے کو سپرد خاک کردیا گیا

خادم اعوان کے بھتیجے کو سپرد خاک کردیا گیا

01:11 pm

خادم اعوان کے بھتیجے کو سپرد خاک کردیا گیا عبا سپور(نمائندہ خصوصی )عباس پور گراونڈ بازار کے تاجر محمد خادم اعوان کا حقیقی بھتیجااورمحکمہ پولیس کے کانسٹیبل محمد نصیر اعوان کا نوعمر بیٹا محمد جنید نصیر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا مرحوم کی نماز جنازہ پُل کے قریب ادا کی گئی نماز جنازہ مفتی کشمیر مولانا مفتی محمد حسین چشتی نے پڑھائی نماز جناز ہ میں محکمہ پولیس ہجیرہ اور عباس پور کے افسران و اہلکاران ،وکلاء ،تاجروں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔دریں اثناء ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر مال سردار عبدالقیوم خان نیازی ، مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق مشیر حکومت سردار نسیم احمد سرفراز خان ،(ر)کرنل ڈاکٹر عارف ماگرے، پرنسپل(ر) راجہ محمد نصیر خان ،سردار سفیر عالم سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی ،سردار مظہر اقبال چغتائی رہنما مسلم کانفرنس ،انجمن تاجران عباس پور کے سابق صدر سردار محمد حیات خان،مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ سجاد احمد خان ،پی ایف یو سی آزادکشمیر کے صدر راجہ افضل کیانی ،راجہ شہپال ،چوہدری جمشید ،چوہدری شہزاد بشیر ،خواجہ شاہد محمود جان ،قاری محمد لطیف قادری راہنمام منہاج القران عباس پور ، کامران سدھن ،سردار اعجاز خان راہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ہجیرہ ،سید الیاس گیلانی نائب ایس،ایچ ،او تھانہ ہجیرہ نے محمد نصیر اعوان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ سپرد خاک

تازہ ترین خبریں