01:33 pm
موبائل فون سروس کی عدم دستیابی پر 10 جولائی کو ہڑتال  کرینگے، اکرم عباسی

موبائل فون سروس کی عدم دستیابی پر 10 جولائی کو ہڑتال کرینگے، اکرم عباسی

01:33 pm

موبائل فون سروس کی عدم دستیابی پر 10 جولائی کو ہڑتال کرینگے، اکرم عباسی دنجر ،ڈارسیری، سیگام کے سیاحتی علاقوں میں عوام تنگ کیا جارہا ہے،ایکشن کمیٹی نیلم(بیورو رپورٹ) موبائل فون سروس کے لئے10 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں راجہ کامدار خان، اکرم عباسی، راجہ قیوم خان، عجائب حسین رانا، شرافت شیخ، راجہ ثاقب خان، مرتضیٰ ماگرے، شمس دین رانا،لیاقت مغل، چوہدری افتخار،نذیر بٹ، راجہ جاوید خان، عبدالغنی بٹ، عبدالرشید رانا نے مشترکہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس کی عدم دستیابی سے 20 ہزار کی زائد کی آبادی مشکلات کا شکار ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں ایس کام موبائل فون سروس چل رہی ہے۔ لیکن دنجر ،ڈارسیری، سیگام کے علاقوں جو کہ سیاحتی اہمیت کے علاقہ نہیں موبائل فون سروس کی فراہمی میں لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔ عوام علاقہ نے موبائل فون سروس و انٹرنیٹ سروسز کے حصول کے لئے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔10 جولائی کو صبح آٹھ بجے سے شاہرائے نیلم بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج میں تمام سیاسی سماجی جماعتیں تنظیمیں شریک ہوں گی ہڑتال کی کال کے نوٹس کی کاپیاں ڈی سی نیلم سمیت متعلقہ حکام اور تھانوں کو دے دی گئی ہیں۔ احتجاج کے طور پر مقامی بازار بند رہیں گے اور شاہرائے نیلم کو بھی بند کیا جائے گا ۔ انتظامیہ کسی غیر معمولی تصادم کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے موبائل فون سروس کی فراہمی کے لئے راستہ ہموار کرے حکومت آزاد کشمیرنوٹس لے۔ کیرن اور آٹھمقام کے ٹاور ز سے فوری سروس فراہم کر کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا جائے۔ موبائل فون سروس کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔ اکرم عباسی

تازہ ترین خبریں