01:33 pm
 پیپلز پارٹی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرے گی،میاں عبدالوحید

پیپلز پارٹی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرے گی،میاں عبدالوحید

01:33 pm

پیپلز پارٹی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرے گی،میاں عبدالوحید سپیکر اسمبلی پی پی دور کے منصو بوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں نیلم(بیورو رپورٹ)سابق وزیر تعلیم پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماہ میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین بجٹ میں سے ایک اینٹ بھی زمین پر نہیں لگی ہے۔ سپیکر اسمبلی غلام قادر ہمارے دور کے منصوبہ جات پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ مسیحائی کے نام پر مینڈیٹ لے کرعوام سے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ وادی نیلم کے میگا منصوبہ جات کی ڈائون سائزنگ کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔54 تعلیمی ادارے اور اے ڈی بی کے تعاون سے60 تعلیمی اداروں کی تعمیر ان کے دور میں شروع کی گئی تھی۔ غلام قادر کو ان کے منصوبہ جات پر تختیاں لگاتے ہوئے شرم آنی چائیے کل وہ ان اداروں کی مخالفت کر رہا تھا آج چرب زبانی اور جھوٹ فراڈ کر کے عوام سے جان چھڑانے کے لئے کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ موصوف انتہا پسندوں اور مذہبی جنونیوں کا سرغنہ ہے اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے وادی نیلم اور ریاست کی تعمیر ترقی کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ جس طرح مجاہد اول کو موصوف نے دھوکہ دیا اس ہی طرح موصوف فاروق حیدر کے لئے بھی آستین کا سانپ ثابت ہو گا۔ پیپلز پارٹی

تازہ ترین خبریں