01:33 pm
 میرپور  کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے،عرفان سلیم

میرپور کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے،عرفان سلیم

01:33 pm

میرپور کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے،عرفان سلیم ٹریفک کنٹرول کیلئے لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں،ایس ایس پی میرپور(بیورورپورٹ)ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے کہا ہے کہ میرپور ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے علامہ اقبال روڈ پر یوٹرن کھولنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیورٹی فول پروف بنانے کا کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی پاکستان کے سابق نائب صدر چوہدری جاوید اقبال کی قیادت میں ملنے والے تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں حاجی افتخار احمد کھوکھر ،حاجی ساجد رحیم قریشی ،عاشق حسین سلہریا ،راجہ بابر بشیر، خواجہ ظفر اقبال، کامران رشید بٹ، راجہ راسب خان ،ماجد نسیم، خواجہ شہزاد، چوہدری محمد مشتاق ،ڈاکٹر فاروق محمد اصغر، محمدمبین خان ،میاں خالد رفیق ،محمد علی محمد عقیل مرزا عمران ولی خان چوہدری محمد سعید امروز اشرف شامل تھے وفد کے سربراہ چوہدری جاوید اقبال و دیگر تاجران نے ایس ایس پی میرپور سے علامہ اقبال روڈ پر بعض نامناسب یوٹرن کو کھولنے اور شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے علاوہ چوری چکاری کی وارداتوں کے روک تھام پر دلائی ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ میرپور میرا گھر ہے انشاء اللہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا انہوں نے میرپور میں ٹریفک کنٹرول کیلئے ٹریفک لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔ عرفان سلیم

تازہ ترین خبریں