11:39 am
 برہان مظفروانی کشمیر کی پرامن تحریک آزادی کی علامت بن گیا  ،راجہ نصیر

برہان مظفروانی کشمیر کی پرامن تحریک آزادی کی علامت بن گیا ،راجہ نصیر

11:39 am

برہان مظفروانی کشمیر کی پرامن تحریک آزادی کی علامت بن گیا ،راجہ نصیر وانی کی شہادت پر مظاہروں کی شدت نے اقوام متحدہ کی خاموشی ختم کردی،وزیربلدیات کوٹلی (وقا ئع نگار )آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ برہان مظفروانی کشمیر کی پرامن تحریک آزادی کی علامت بن گیا ہے اورآج اس کا نام اقوام متحدہ کی دستاویزات کا حصہ ہے۔ہم آج کے دن اس مجاہد کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے عہد کرتے ہیں کہ اس کی مشن کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔برہان وانی پوری کشمیری قوم کا ہیرو ہے۔ برہان وانی کو کشمیر میں بھارتی ذلت آمیز رویے کے خلاف غصہ تھا اور وہ اپنی سرزمین پر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف تھا۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کانوٹس لے اورکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپناکرداراداکرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے برہان مظفر وانی شہیدکی برسی کے موقع پراپنا پیغام دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد جنم لینے والے احتجاجی مظاہروں کی شدت نے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا کو خاموشی ختم کرنے پر مجبور کردیابرہان وانی کشمیر کا نڈر سپوت تھا جس کی عظیم شہادت نے تحریک آزادی کو نیا ولولہ اور جوش عطا کیا۔برہان وانی شہید اور اس سے لیکر آج تک دھرتی ماں کی آزادی کیلیے اپنی جانیں نچھاور کرنیوالے عظیم بیٹوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔پاکستانی قوم اور قومی میڈیا کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی۔کشمیری بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے بھگا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں شہید کیا گیا بائیس سالہ کشمیری نوجوان اور حریت پسند برہان مظفر وانی ایک ہونہار طالب علم تھامگر جب اس نے دیکھا کہ بھارتی فوج ظلم وجبر کی تمام حدیں پار کر چکی ہے تو وہ میدان عمل میں آ گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوان کاحق آزادی دلوانے میں اپناکرداراداکرے۔ راجہ نصیر و

تازہ ترین خبریں