12:18 pm
منڈی زیریں میں آدھا کلو میٹر سڑک کا منصوبہ نامکمل،عوام پریشان

منڈی زیریں میں آدھا کلو میٹر سڑک کا منصوبہ نامکمل،عوام پریشان

12:18 pm

منڈی زیریں میں آدھا کلو میٹر سڑک کا منصوبہ نامکمل،عوام پریشان منصوبہ کی خطیر رقم سابق ایم ایل اے ملک یوسف کی عدم دلچسپی کی وجہ واپس ہو گئی کوٹلی (وقا ئع نگار ) منڈی زیریں میں آدھا کلو میٹر سڑک کا منصوبہ نامکمل رہ گیا،منصوبہ کی خطیر رقم سابق امیدوار اسمبلی ملک یوسف کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کسی اور منصوبے میں شامل کردی گئی،اس حوالہ سے جب چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لیے سیونگ سے مدد لی جانی تھی مگر یہ منصوبہ ادھورا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ منڈی زیریں محلہ کے عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمارا رہائشی علاقہ ضلع کوٹلی کا واحد علاقہ ہے جو سڑک جیسی سہولت سے ابھی تک محروم ہے۔صرف آدھا کلو میٹر سڑک کے لیے وزیر مال سردار فاروق سکندر نے وعدہ کیا تھا اور منصوبہ پر کام بھی شروع ہوا تھا مگر نجانے کس وجہ سے اس منصوبے پر کام بند کر دیا گیا اور لگتا ہے کہ اس منصوبے کے پیسے کسی دوسری جگہ شفٹ کر دیے گئے ہیں جو ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کے ڈی اے اس سڑک کو تعمیرکر کے اہلیان محلہ کی دعائیں لے کیونکہ ہمیں مریضوں کے لانے لیجانے اور گھریلو معاملات کی انجام دہی کے لیے پیدل آنا جانا پڑتا ہے جبکہ کئی درجن گھروں پر مشتمل اس محلہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ہم چیئرمین کے ڈی سے ملتمس ہیں کہ اس منصوبے کا جائزہ لیا جائے اور فوری تعمیر کے لیے ٹھیکہ دیا جائے ۔یاد رہے کہ یہ محلہ ڈسٹرکٹ جیل کے دائیں جانب منڈی زیریں میں واقع ہے جہاں ماسٹر غلام رسول آرائیں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول قائم ہے مگر عرصہ دراز سے اسے نظر انداز کیا گیا ہے اور سڑک کا منصوبہ ابھی تک ادھورا ہے۔ منڈی زیریں

تازہ ترین خبریں