12:21 pm
 کارکنان نے منڈی بہاولدین میں مریم نواز کا شاندار استقبال کیا ،سردار ذاکر

کارکنان نے منڈی بہاولدین میں مریم نواز کا شاندار استقبال کیا ،سردار ذاکر

12:21 pm

کارکنان نے منڈی بہاولدین میں مریم نواز کا شاندار استقبال کیا ،سردار ذاکر نواز شریف کی بیٹی کو منڈی بہاوالدین میں جلسہ کی اجازت نہ دینا حکومتی بوکھلاہٹ ہے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و صدر مسلم لیگ ن کارپوریشن سردار محمد ذاکر خان نے مسلم لیگ ن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو منڈی بہاوالدین میں جلسہ نہیں کرنے دیا گیا۔ گرائونڈ کے اندر پانی چھوڑ کر گرائونڈ کے داخلی راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ۔ اسٹیج تیار کرنے والے سیاسی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مگر اس کے باوجود قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی بہادر بیٹی پاکستان کی بیٹی نہتی گھر سے نکلی تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی ٹانگیں کانپنے لگیں۔ پابندی کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں نے گھروں سے باہر نکل کر اپنے محبوب قائد کی بیٹی کا استقبال کیا۔ اور یہ پیغام دیا کہ ہم اس مینڈیٹ چوری کر کے بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ آج پاکستان انتہائی مشکل حالات میں گہرا ہوا ہے۔ ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ کاروبار زندگی مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ ملک کے اندر بے یقینی کی کیفیت ہے۔ بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ پاکستان میں کارخانے تیزی کے ساتھ بند ہورہے ہیں۔ کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت روزانہ سینکڑوں لوگوں سے انکا روزگار چھین رہی ہے۔ عوام کی فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے۔ سابقہ دور حکومت میں مزدور کم از کم باعزت اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا۔ مگر آج لوگ اتنے مجبور ہوچکے ہیں کہ کہتے ہیں ہمیں دن کو روٹی کھلا دو کام پر رکھ لو ۔ اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہے۔ ہزاروں لوگوں کو سٹاک ایکسچینج کریش ہونے کی وجہ سے رقم ڈوبنے کی وجہ سے فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تبدیلی کے نام پر اس کرپٹ اور نااہل ٹولے کو اقتدار میں لانے والے بھی پریشان ہیں۔ اس وقت ملک بچانے کیلئے تمام جماعتوں کو مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ اس نااہل ٹولے سے ملک کو بچانا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم تمام کارکنان قیادت کے ساتھ ہیں۔ قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرینگے۔ سردار ذاکر

تازہ ترین خبریں