11:03 am
 جنگل میں ٹورسٹ کے نام سے ہونے والی سر گرمیوں کا نوٹس لیا جائے

جنگل میں ٹورسٹ کے نام سے ہونے والی سر گرمیوں کا نوٹس لیا جائے

11:03 am

جنگل میں ٹورسٹ کے نام سے ہونے والی سر گرمیوں کا نوٹس لیا جائے مجاہد آباد کے اختتام اور ہور نہ میرہ کے شروع میں کوئی جنگل ٹورسٹ پوائنٹ نہیں،محمد کامران راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)حلقہ نمبر چار کی یونین کونسل ہورنہ میرہ (ڈھوک بھولا)سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں محمد کامران ،سردار خالد خان، دائود خان ، سردار قیوم اور دیگر نے کہا ہے کہ مجاہد آباد کے اختتام پر اور ہور نہ میرہ کے شروع میں واقع جنگل ٹورسٹ پوائنٹ نہیں ہے ، آئے روز مختلف لوگ یہاں پر دیکھے جاتے ہیں ، جس سے جنگل کے ارد گرد رہائشی خاندان متاثر ہوتے ہیں ،ٹورسٹ کے نام سے پھیلائی جانے والی بے حیائی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ ٹورسٹ کے نام پر منشیات کا استعمال اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا ان مقامات پر بیٹھنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگل میں آئے روز ٹورسٹ کے نام سے ہونے والی سر گرمیوں کا نوٹس لیں ۔

تازہ ترین خبریں