11:10 am
حلقہ چار میں  پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی میرٹ پر کی گئی ، چوہدری صدام

حلقہ چار میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی میرٹ پر کی گئی ، چوہدری صدام

11:10 am

حلقہ چار میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی میرٹ پر کی گئی ، چوہدری صدام لطیف اکبر ،محمد یعقوب، فیصل راٹھور نے پارٹی کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو کارکن کو عزت دینا جانتی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں چوہدری صدام ایڈووکیٹ ، سابق صدر یونین کونسل رہاڑہ سردار مشتاق ، سنیئر رہنما پی پی پی حلقہ نمبر چار سردار نصیر خان نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر چار میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی میرٹ پر کی گئی ہے ۔ جس کیلئے پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں ۔ پارٹی کے فیصلے کو من و عن قبول کرتے ہیں ۔ہمیںذاتی مفادات کوچھوڑ کر پارٹی مفادات کیلئے سوچنا چاہیے جس سے حلقہ میں پارٹی پھلے پھولے گی ۔نو منتخب عہدیداران کی پارٹی کیلئے طویل خدمات ہیں جس کی بنا پر انہیں یہ ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔پارٹی قیادت کے فیصلے سے کارکنان کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے امید کرتے ہیں کہ ایسے متحرک نوجوانوں کے آنے سے حلقہ نمبر چار کے اندر پارٹی مزید مستحکم ہو گی جس کیلئے صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر ، سابق صدر محمد یعقوب خان ، فیصل ممتاز راٹھور ، سردار امجد جلیل مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بلا تخصیص کارکنان کی مشاورت سے پارٹی کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ۔

تازہ ترین خبریں