08:35 am
رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کی ایکسرے مشین تاحال خراب، مریض رل گئے

رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کی ایکسرے مشین تاحال خراب، مریض رل گئے

08:35 am

گڑھی دوپٹہ (نمائندہ اوصاف) ڈی جی ہیلتھ کے وعدے ایفا نہ ہوسکے ۔ رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کی ایکسرے مشین تاحال خراب ، آکسیجن بھی فراہم نہ ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کی ایکسرے مشین عرصہ 6سال سے خراب اور سنٹر میں ایمرجنسی وغیرہ کی صورت میں مریضوں کو لگانے کے لئے آکسیجن تک دستیاب نہیں ۔ گزشتہ دنوں ڈی جی ہیلتھ نے دورہ گڑھی دوپٹہ کے دوران وعدے کئے تھے ایکسرے مشین ٹھیک
کروائے جائے گی اور فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جائے گی مگر کئی روز گزرنے کے باوجود نہ تو سنٹر کی ایکسرے مشین ٹھیک ہوسکی اور نہ ہی آکسیجن فراہم کی جاسکی ۔ سنٹر میں ایکسرے مشین کی خرابی اور آکسیجن نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گڑھی دوپٹہ کے عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے وزیر صحت ، سیکرٹری صحت اور دیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں