08:39 am
مظفر آبا د،باغ روڈ  غیر معینہ مدت کے لیئے بند کرکے دھرنا دیا جائیگا ، جماعت اسلامی

مظفر آبا د،باغ روڈ غیر معینہ مدت کے لیئے بند کرکے دھرنا دیا جائیگا ، جماعت اسلامی

08:39 am

چڑالہ (نمائندہ اوصاف ) جماعت اسلا می کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی میجر (ر) لطیف خلیق کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماسلمان سعید عباسی ،انجمن تاجران کے صدر سردار دیدار عباسی ،جاوید عبارف عباسی ،طفیل عباسی اور حمید نازعباسی کے ہمراہ چڑالہ میںپرہجوم پریس کانفرنس ۔بشارت شہید روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف 15جولائی کو غازی آباد کے مقام پر راولپنڈی ،مظفر آبا د،باغ روڈ غیر معینہ مدت کے لیئے بند کرکے دھرنا دیا جائے گا ۔میجر لطیف خلیق نے کہاکہ میں وزیر اعظم سے یہ پوچھتا ہوں کہ ہمار ا قصور کیا ہے کہ آپ نے تین با ر سڑک کی پختگی کا وعدہ کرکے وعدہ پورا نہیں کیا ۔کیا ہما را استحقاق نہیں ہے کیاڈیڑھ لاکھ کی آبادی کاکوئی حق نہیں ہے کیا یہ ان کے بنیادی حقوق میں شامل نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک انفرادی نوعیت کی ہوگی یہ وزیر اعظم ،بیورو کریسی ،انتظامیہ ،پولیس یا کسی شخصیت کے خلاف نہیں اور نہ ہی ہما را کسی سے ذاتی جھگڑا ہے بلکہ یہ عوامی حقو ق کی جنگ ہے جس کے لیے میں آخر ی دم تک
لڑوں گا ۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان سعید عباسی نے کہاکہ پی ٹی آئی 15جولائی کو ہونے والے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ہماری پارٹی اس دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی یہ سڑک کسی ایک فرد یا علاقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کاہنڈی بلٹ میں رہنے والے تاجروں ،ٹرانسپورٹروںاور ہر ایک شہر ی کا مسئلہ ہے ۔جاوید عارف عباسی نے کہا کہ عوام بلا تخصیص اس دھرنے میں شریک ہوں اور کسی بھی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں ہر حال میں دھر نا ہو گا اس یہ اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک غازی آباد منہاسہ 37کلومیٹر سڑک کی باقاعدہ منظوری اور اس کے لیے فنڈز مختص نہیں ہوجاتے انہوں نے کہا کہ دھرنے سے قبل کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان دھرنے کے بعد کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ہمیں روکنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ وہ اسٹیک ہولڈر ہے اسی کے کہنے پر ہم نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعظم نے بشارت شہید روڈ کی پختگی کا وعدہ کیا تھا انتظامیہ حکومت کو سمجھائے اور اسے مجبور کر ے کہ وہ ہمار ا مطالبہ تسلیم کرے ۔پریس کانفرنس مین وزیر اعظم پاکستان اور جی او سی مری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس علاقے کی پر امن فضا کو بار بار جھوٹ بول کر اور جھوٹے وعدے کر کے اس علاقے کا امن خراب کیا جارہا ہے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی تما م تر ذمہ داری وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر خان پر عائد ہوگی ۔