08:45 am
خان شبیر خان جیسے دیانتدار اور محنتی شخص کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات ہونا انتہائی خوش آئند ہے

خان شبیر خان جیسے دیانتدار اور محنتی شخص کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات ہونا انتہائی خوش آئند ہے

08:45 am

باغ (نمائندہ اوصاف )خان شبیر خان جیسے دیانتدار اور محنتی شخص کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات ہونا انتہائی خوش آئند ہے ۔ ان کا شمار محکمہ تعلیم کے لائق ترین لوگوں میں ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار زبیر محمود خان ، سردار نذیر خان ، شیخ گلزار ، ڈاکٹر حامد اشفاق ، راجہ نسیم ، راجہ کلیم او ر دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جس طرح میرٹ کا بھول بھالا کیا اور تعلیم دوست
پالیسی کا اجراء کیا اس کے لیے ان کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ۔ ہمارا تعلیمی نظام عملاً مفلوج ہو چکا تھا۔ ٹھیکہ سسٹم دیگر کہیں خرابیوں کے علاوہ تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑے بن چکے تھے ۔ فاروق حیدر کی ذاتی دلچسپی تعلیم دوست پالیسی اور محکمہ تعلیم میں اصلاحی اقدامات کی وجہ سے محکمہ تعلیم میں نئی جان پڑھ چکی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں صاف ستھرا اور پڑھائی کا ماحول بن رہا ہے ۔ تعلیمی میدان میں فاروق حیدر نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ نئے تقرر ہونے والے ڈی ای او خان شبیر خان کو مبارکباد دیتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ محکمہ تعلیم میں مزید اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے ۔

تازہ ترین خبریں