08:48 am
معیاری ادویات پہچانے میں ڈرگ اتھارٹی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے، ظہیر اقبال

معیاری ادویات پہچانے میں ڈرگ اتھارٹی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے، ظہیر اقبال

08:48 am

بھمبر (بیوروپورٹ)ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی کی خصوصی ہدایات پر آزاد کشمیر کے شہریوں کو معیاری ادویات باہم پہچانے میں ڈرگ اتھارٹی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے مریضوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے حوالے سے ادویات کے معیار کو خصوصی طور پر پرکھا جا رہا ہے ادویات سپلائی کرنے والے ڈیلرز اور میڈیکل سٹور مالکان,سٹاف کا ریکارڈ مرتب کر کے خصوصی چیکنگ کا
سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر اقبال نے بتایا ہے کہ بھمبر اور میرپور میں خصوصی طور پر ادویات کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا جا رہا ہے،میڈ یکل سٹور ما لکان کا ریکارڈ مرتب کرکے ادویات سپلائی کرنے والے ڈیلرز کی بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر اقبال نے بتایا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز ناقص کوالٹی ادویات فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق،وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کی خصوصی ہدایات پر آزاد کشمیر کے شہریوں کو معیاری ادویات پہچانے میں ڈرگ اتھارٹی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے

تازہ ترین خبریں