10:18 am
 گلپور تا نگہال روڈ بنائو تحریک کاحکومت کو 7دن کا الٹی میٹم

گلپور تا نگہال روڈ بنائو تحریک کاحکومت کو 7دن کا الٹی میٹم

10:18 am

گلپور تا نگہال روڈ بنائو تحریک کاحکومت کو 7دن کا الٹی میٹم سڑک کی پختگی جلد نہ کی گئی تودمادم مست قلندر ہو گا،چوہدری شاکر کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف)گلپور تا نگہال روڈ بنائو تحریک میں تمام قبائل متحد‘حکومت کو 7دن کا الٹی میٹم‘گلپور تا نگہال سڑک پختہ کرنے کے اقدامات نہ کیے گئے تو دمادم مست قلندر ہو گا۔ہم وزیر اعظم آزاد خومت ریاست جموں و کشمیر ،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ،راجہ اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں سڑک کی پختگی کے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں ،ہم سات دن کا ٹائم دیتے ہیں اُس کے بعد کسی بھی صورتحال کے ذمہ دار حکومت ہو گی۔اب جھوٹے اور کھوکھلے بھاشن نہیں سُنیں گے۔ایک ہفتہ میں روڈ پختگی کے لیے مشنری اور مٹیریل بھیجا جائے ورنہ سنگین نتائج سے دو چار ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔پہیہ جام کریں گے ۔نگہال کے مقام سے کھوئیرٹہ میرپور اور گلپور کے مقام سے کوٹلی راولپنڈی و میرپور جانے والی گاڑیاں سٹاپ کروائیں گے۔کسی بھی صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار نگہال تا گلپور روڈ بنائو تحریک کے رہنمائوں‘چوہدری شاکر،چوہدری اشتیاق،ضمیر راجہ، سمیع راجہ،اشتیاق راجہ،یاسر ناز،ماجد الرحمان ،چوہدری ازرم،شفقت محمود،کامران مرزا،چوہدری کبیر،صدام بجاڑ،حاجی عارف،چوہدری قمر،ماسٹر شفیق،آزاد،راجہ سفیراور دیگر نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ،گلپور سے نگہال روڈ کی پختگی کے اقدامات کرے۔الیکشن سے قبل ہر جماعت تعمیر و ترقی کے نعرے لگاتی ہے ،برسر اقتدار آتے ہی حکومتیں مال بنائو کی سیاست میں غرق ہو جاتی ہیں۔گلپور تا نگہال سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا‘طلباء و طالبات،مریضوں اور ملازمین سڑک کی خستہ حالی سے پریشان۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل،قیمتی گاڑیوں کی تباہی۔دفاعی حامل کی سڑک پر چوپایوں کا چلنا بھی محال،سڑک کا مسئلہ کسی ایک فرد کا یا جماعت کا نہیں بلکہ یونین کونسل تھروچی کی عوام کا مشترکہ مفادات کے زمرے میں آتا ہے،سڑک پر جگہ جگہ گھڑھے پتھر کے دور کی یاد تازہ کرواتے ہیں۔طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ افراد سڑک کی خستہ حالی سے شددید مشکلا ت سے دوچار ہیں۔مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔عوام برادریوں اور پارٹیوں کے قفس کو توڑ کر مشترکہ عوامی مفاد کے لیے یکجان ہو چکے ہیں۔م وزیر اعظم آزاد خومت ریاست جموں و کشمیر ،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ،راجہ اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں سڑک کی پختگی کے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں ،ہم سات دن کا ٹائم دیتے ہیں اُس کے بعد کسی بھی صورتحال کے ذمہ دار حکومت ہو گی۔ چوہدری شاکر