10:20 am
 وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

10:20 am

وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات تجویدا لقرآن ٹرسٹ میں تقرریاں مساوی بنیادوں پر عمل میں لائی جائیں،سعید یوسف مظفرآباد(سٹی رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات ،تجویدا لقرآن ٹرسٹ کے حوالہ سے تقرریوں کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،ممتا زعالم دین وامیر جمعیت علماء اسلام مولانا سعید یوسف کی سربراہی میں وفد نے کہا کہ تجوید القرآن ٹرسٹ کے زیراہتمام میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فضلاء کی تقرریاں مساوی بنیادوں پر عمل میں لانے کے اقدامات کریں ، سیاسی بنیاد وں پر تقرریوں کے میرٹ کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا ، وفد میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسئول مولانا سید عدنان علی شاہ ،مفتی غلا م رسول نقشبندی ،مولانا معروف ،مولانا یونس شاکر ودیگر بھی موجود تھے ،علماء کے وفد نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ہائیرایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ تعلیمی بورڈ ہے جس کے زیرانتظام پورے ملک کے 25ہزار مدارس کے طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ سعید یوسف