10:21 am
  ڈیمپر مالکان یونین سےبرنالہ کی انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات،ٹریفک بحال

ڈیمپر مالکان یونین سےبرنالہ کی انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات،ٹریفک بحال

10:21 am

ڈیمپر مالکان یونین سے انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات،ٹریفک بحال ضلع کونسل فی ڈیمپر کا مقررکردہ ٹیکس 200اور ٹریکٹر ٹرالی کا80روپے وصول کرے کوٹ جیمل(سلیمان جرال سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برنالہ حافظ محمد علی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راجہ عامر نوابی نے آج برنالہ میں ڈیمپر یونین کی طرف سے ہونے والی ہڑتال ڈیمپر مالکان یونین سے کامیاب مذاکرات کے بعد برنالہ بھمبر سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لے کھول دی گئی ۔گذ شتہ ایک عرصہ سے ضلع کونسل بھمبر کی طرف سے قائم کی گئی رائلٹی ٹیکس جس کا ہر سا ل ضلع کونسل کی طرف سے ٹھیکہ دیا جاتا ہے ۔ضلع کونسل کی طرف سے بجری سے لدا فی ڈیمپر 300مقرر ہے ۔جبکہ بجری سے لدی فی ٹریکٹر ٹرالی 100روپے مقرر ہے لیکن ڈیمپر مالکان وٹریکٹر ٹرالی مالکان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے دوسرے اضلاع میں فی ڈیمپر 200اور ٹریکٹر ٹرالی 80روپے مقرر ہے ۔اس لیے ہم سے بھی وہی ٹیکس لیا جائے جو دوسرے اضلاع میں مقرر ہے ۔اس سلسلہ میں ڈیمپر مالکان نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے بھی رابطہ کیا ۔لیکن وہ ڈیمپر مالکان کو مطمین نا کر سکے جس کے بعد ڈیمپر مالکان نے گذ شتہ روز سڑک بلاک کرکے احتجاج کی دھمکی دی اور آج صبح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال برنالہ کے سامنے ڈیمپر اور ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی ۔ جس کی وجہ سے اس گرمی کے موسم میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی کواٹر راجہ عامر نوابی ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حافظ محمد علی تحصیلدار برنالہ راجہ ناصر اورنگزیب ،ایس ایچ او پولیس تھانہ برنالہ شیخ عبد الرحمان پولیس کی بھاری نفری کے ہمرا ہ موقعہ پر پہنچ آئے ۔اور ڈیمپر وٹریکٹر ٹرالی مالکان سے طویل مذاکرات کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حافظ محمد علی نے کشمیر پریس کلب برنالہ کے سنیئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ برنالہ میں اس قسم کیلئے بے شمار مسائل ہیں ،جنہیں درست کرنے میں وقت لگے ۔انہوں نے کہا کہ پرامن اور جائز مطالبات کے لیے احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن سڑکیں بلاک کرکے لوگوں مسافرو ں کو پریشان کرنے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے بتایا کہ قومی نیشنل ایکشن پلان کے تحت سڑک بلاک کرنے کے خلافFIRدرج ہو تی ہے ۔اور اس کی تین سال تک کی سزا مقرر ہے ،انہوں نے مون سون کے حوالے سے بتایا کہ برنالہ بازار میں ایک عرصہ سے پانی کی نکاسی نا ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات بارشوں میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور بعض جگہوں پر تو پانی د کانوں میں بھی داخل ہو جاتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم نے فوری طور پرمحکمہ پی ڈبلیو ڈی برنالہ کی گینگ کو نالوں کی صفائی کیلئے لگا دیا ہے تا کہ حالیہ ہونے والی بارشوں کا پانی برساتی نالوں کی طرف چلا جائے ۔ ڈیمپر مالکان

تازہ ترین خبریں