10:23 am
برہان وانی  کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی،بلقیس صابر

برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی،بلقیس صابر

10:23 am

برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی،بلقیس صابر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کشمیری قوم کٹ مرنے کو تیار ہیں، خطاب میرپور(بیورورپورٹ)برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے مل کر کردارادا کر نا ہوگا۔ مقبوضہ وادی میں جاری تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی، خواتین نے اپنے بھائیوں ، بیٹوں کی قر بانی دے کر تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب کروایا، آنے والا دور کشمیریوں کی آزادی کا دور ہے ۔برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی، تارکین وطن کشمیریوں کی جاری تحریک حق خودرادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر محتر مہ بلقیس صابر راجہ لندن میں منعقدہ احتجاج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کشمیری قوم کٹ مرنے کو تیار ہیں انسانی حقوق کے چیمپین خاموشی کا بت توڑ کر کشمیریوں کوان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات اٹھائیں۔ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ نا قابل برداشت ہے نہتے مسلمانوں کو بے گناہ جیلوں میں بند کر کے حق خودرادیت کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام عالم خاموشی کا بت توڑ کر کشمیریوں کے پیدائشی حق اور چارٹر آف کشمیر کے تحت ایکشن لیں کشمیریوں کا خون بہنا سراسر زیادتی ہے ۔آزاد کشمیر بھر سے مردو زن کشمیری قوم کے ساتھ آزادی کی تحریک میں شامل ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیری قوم تنہا نہیں۔

تازہ ترین خبریں