10:25 am
بینش جرال پیشے کیساتھ مخلص اورنڈر آفیسر ہیں ،راجہ عبدالمالق

بینش جرال پیشے کیساتھ مخلص اورنڈر آفیسر ہیں ،راجہ عبدالمالق

10:25 am

بینش جرال پیشے کیساتھ مخلص اورنڈر آفیسر ہیں ،راجہ عبدالمالق اسسٹنٹ کمشنربھمبر نےمیرٹ کی بالا دستی اورعوام کے حقوق کاتحفظ کیا،بیان جاتلاں(نمائندہ اوصاف) اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال میرٹ کی بالا دستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کرنے والی آفیسر ہیں۔ اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ،نڈر ،بہادر آفیسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راجہ عبدالمالق صدر مسجد پیر تاج دین پنجیڑی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال ایک محنتی ،بہادر دلیر آفیسر ہیں ۔بھمبر میں آپ کی تعیناتی سے میرٹ کی بالا دستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیا ہے ۔آ پ نے عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کرتی ہیں ۔عوام کوقانون کا احترام اور اس پر عمل کرنا آپ کے منشور میں شامل ہے۔ ہم بینش جرال کو ایسے اقدام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ اسی طرح محنت لگن اور میرٹ پر کام کرتی رہیں گی توکامیابی ان کے قدم چومیں گی ۔ عبدالمالق