10:28 am
پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے، نویداشرف

پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے، نویداشرف

10:28 am

پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے،نویداشرف حکومت ویلیو ایشن ٹیبل پراپرٹی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے جاری کرے، پریس کانفرنس راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیداران جن میں سردار نوید اشرف صدر، سردارعرفان رفیق ، آصف صدیق ، عرفان احمد نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ہر روز بلاوجہ بے جا قسم کے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں جس سے برائے راست عام آدمی متاثر ہورہا ہے ، ڈپٹی کمشنر کو چاہیے کہ ویلیو ایشن ٹیبل جاری کرنے سے قبل پراپرٹی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کو اعتماد میں لیں اور باہمی مشاورت سے ویلیو ایشن ٹیبل جاری کیاجائے ۔حکومت آزادکشمیر کو اس معاملے پر فوری توجہ دینا چاہیے ۔پاکستان پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن نے احتجاج کی جو کال دے رکھی ہے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاجی کال میں مکمل حصہ لیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس بلاوجہ فوری طو رپر چار فیصد سے بڑھا کر سولہ فیصد کر دیاگیا ہے ۔چالیس لاکھ مالیت کا اگر بے نامہ ہوتا ہے تو اس پر سو لہ فیصد ٹیکس لگایا گیا اور اگر اس سے زیادہ مالیت کی خرید و فروخت ہوتی ہے تو اس پر بیس فیصد ٹیکس دینا ہوگا ۔ جو کہ برائے راست عام آدمی کو زیر عتاب کرنے کے مترادف ہے ۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ ویلیو ایشن ٹیبل کا تعین کرتے وقت پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کو انتظامی ذمہ داران اعتماد میں لیں ان سے مشاورت کر کے قیمتو ں کا تعین کیاجائے ۔انہو ں نے کہا کہ پانچ مرلے کا پلاٹ اگر پانچ لاکھ میں خرید ا جاتا ہے تو اس پر اڑھائی لاکھ سے زائد ٹیکسز بنتے ہیں جو کہ زیادتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کیلئے تعین کیاجائے کیونکہ پی ڈی اے والے علیحدہ ٹیکس مانگتے ہیں بلدیہ والے علیحدہ ٹیکس طلب کرتے ہیں اور عدالتوں میں جو کورٹ فیس دی جاتی ہے وہ انتہائی زیادہ ہے اس طرح سے مختلف ادارے اپنے اپنے طور پر جب ان کو جی چاہتا ہے وہ ٹیکس لگانا شروع کر دیتے ہیں ۔ان ذمہ داران نے کہا کہ وہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں ، ٹیکس دینے سے انکار ی نہیں ہیں مگر کوئی طریقہ کار تو وضح کیاجائے کہ کس کس ادارے کوٹیکس وصول کرنے کا اختیار ہے اور ٹیکس کی مد میںلی جانے والی رقم کا تعین کون سا دارہ کرے گا اور کس طرح کرے گا ۔یہاں ایسا کوئی نظام نہیں ہے ، حکومت اور انتظامیہ کی غلط پالیسی کے باعث مشکلات پید ا ہورہی ہیں ۔ہر علاقے کیلئے اس کی حیثیت یا کاروباری نوعیت کے مطابق ویلی ایشن ٹیبل بنایاجائے ۔ان زعماء نے انجمن تاجران راولاکوٹ کے آرگنائزر سردار وسیم خورشید کو آل پاکستان انجمن تاجران کا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ ان رہنمائوں نے غازی ملت پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر حکومت صحافیوں کیلئے آسان اقساط پر پلاٹ کی فراہمی کا اعلان کرے تو پراپرٹی ایسوسی ایشن اراضی دینے کو تیار ہیں ۔ پراپرٹی ڈیلر

تازہ ترین خبریں