10:30 am
پبلک سروس کیمشن آزادکشمیر اپنےاہداف کوپوراکرنےمیں ناکام

پبلک سروس کیمشن آزادکشمیر اپنےاہداف کوپوراکرنےمیں ناکام

10:30 am

پبلک سروس کیمشن آزادکشمیر اپنےاہداف کوپوراکرنےمیں ناکام سات ماہ قبل قاضی صاحبان کےامتحانات ہوئےتھےجن کےنتائج تاحال نہیں آسکے تراڑکھل(نامہ نگار) پبلک سروس کیمشن آزاد کشمیر اپنے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام تحصیل قاضی صاحبان کا تحریری امتحان جنوری2019میں ہوا تھا سات ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تا حال رزلٹ نہ آسکا۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران تراڑکھل صدر بار سردار ابرار ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری سردار افتخار ساگر، سردار غضنفر شاہین ایڈووکیٹ، سردار منشاء عظیم ایڈووکیٹ، شکیل چودھری ایڈووکیٹ، ملک فاروق انقلابی، سردار طارق خان ایڈووکیٹ، سردار تنویر ایڈووکیٹ، ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے سات ماہ قبل جنوری میں قاضی صاحبان کے تحریری امتحانات ہوئے تھے جن کے نتائج تا حال نہیں آ سکے ہیں جو قابل تشویش ہے، پی ایس سی نتائج جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ دوسری طرف عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں حکم جاری کر رکھا ہے کہ جلد از جلد قاضی صاھبان کا امتحان لے کر ریکروٹمنٹ کیا جائے، بار عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے قاضی صاحبان کے امتحانات کے نتائج جلد از جلد جاری کیے جائیں ۔