11:05 am
 ایم ڈی اےکو دیوالیہ ہونےسےبچالیا ہے،اعجاز رضا

ایم ڈی اےکو دیوالیہ ہونےسےبچالیا ہے،اعجاز رضا

11:05 am

ایم ڈی اےکو دیوالیہ ہونےسےبچالیا ہے،اعجاز رضا محمد سعید نے بڑی کوششوں سےماہانہ 20لاکھ روپےسبسڈی منظورکروائی ہے میرپور(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور اعجاز رضا نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے ۔ اب ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو چکا ہے ۔ ادارہ کے وزیر چوہدری محمد سعید نے بڑی کوششوں سے حکومت سے ماہانہ 20لاکھ روپے سبسڈی منظور کروائی ہے اگر ڈی جی کرپٹ نہ ہوتو کسی ملازم یا افسر کی کیا جرات کرپشن کرے۔ چوہدری مجید نے اپنے دور حکومت میں 2ہزار روپے فی کنال زمنیں ریوڑیوں کی طرح الاٹ کیں اب بندربانٹ نہیں ہو رہی، ادارہ شہری ترقی کیلئے MOUسائن کر رہا ہے، ان ڈور اسٹیڈیم ،واٹر سپورٹس اور دیگر پراجیکٹ کیلئے 14کروڑ حاصل کرلئے ہیں۔ جناح ماڈل ٹاؤن کا معاملہ آؤٹ آف کورٹ حل کریں ۔ مسلم ہینڈ کے تعاون سے بننے والا فٹ بال گراؤنڈ اپنی نوعیت کا واحد گراؤ نڈ ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیم کو پی سی بی سے حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، ادارہ کو بہت زیادہ نقصان شعبہ لیگل نے پہنچایا ہے۔ ادارہ کے 538کیسز کا کوئی ولی وارث نہیں تھا ۔جمعہ تک ٹریفک سگنل بحال ہوجائیں گے بہت جلد 17سو پلاٹ ریوائز کریں گے۔ مجاہد ٹاؤن سیکنڈ کو ماڈل سیکٹر بنائیں گے مسلم ہینڈ زکے تعاون سے 5سو بچوں کا سکول بنائیں گے جس کا الحاق آکسفورڈ سے ہوگا اپمیلائز یونین کا کوٹہ 40فیصد ہوگااور اس میں مفت تعلیم دی جائیگی۔ اضافی کمرشل جگہوں کی بہت جلد نیلامی کی جائے گی ادارہ ترقیات اور مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام ایم ڈی اے کے آئندہ منصوبوں میں بچوں کا ہسپتال ، برن سنٹر ، ذیابیطس سنٹر جلد شروع ہوگا ۔ سیکٹر کے نقشہ جات کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی سے بھی آگئے جانا پڑے گا۔ نقشہ جات کی منظوری کیلئے بھی جلد لائحہ عمل بنایا جائے گا افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سیاکھ ہملٹ سے لیکر منگلا ہملٹ تک رقبہ رکھنے والا ادارہ مالی مسائل کا شکار ہے۔ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق قبضہ جات ختم کئے جائیں گے۔ ادارہ کے بارے میں بہت سی تجاویز ہیں جس میں کچھ قابل عمل اور کچھ قابل بحث ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور اعجاز رضا نے ایمپلائز یونین میرپور کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل اعجاز رضا کی پنڈال آمد پر نومنتخب عہدیداران اور اراکین نے بھرپور استقبال کیا ۔ تقریب میں ایپکاکے مرکزی صدر راجہ رشید ، ضلعی صدر مسعود راٹھور ، فنی ملازمین راہنمائوں میونسپل کارپوریشن ، محکمہ صحت اور دیگر تنظیموں سمیت ادارہ کے آفیسران ڈائریکٹر ورکس ، اسٹیٹ آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس ، ڈائریکٹر ایگریکلچر سمیت سول سوسائٹی سرکاری ملازمین صحافیوں اور مختلف طبقہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نومنتخب صدرچوہدری پرویز رشید نے سپاسنامہ پیش کیا نومنتخب جنرل سیکرٹری ادریش شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمپلائز یونین کا الیکشن تاریخ ساز اور منفرد تھا ادارہ کے 248ملازمین ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں ڈی جی ادارہ نے بھی الیکشن میں غیر جانبدار رہ کر ایک مثال قائم کی ہے ادریس شاہ نے مزید کہاکہ منفی سرگرمی میں ملوث کسی بھی ملازم کی سپورٹ نہیں کی جائے گی۔ لوگوں کا ادارہ پر اعتماد بحال کروائیں گے، ادارہ سے الاٹمنٹ کو ٹہ ختم کرنا ، ڈی جی کا اہم کارنامہ ہے ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ لالہ گروپ کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ۔ ادارہ کی بقاء اور بحالی کیلئے ڈی جی کے ہمقدم رہیں گے ،کسی غیر آئنی کام کی حمایت نہیں کی جائے گی، موجودہ ڈائریکٹر جنرل اعجازرضا نے ملازمین اور ادارہ کی عزت ونفس کی بحالی کیلئے بہت کردارادا کیا ۔ جس کو تمام ملازمین عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم دوسال میں تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ شرکاء کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا نومنتخب عہدیداران کے حلف اٹھانے کے بعد مبارکبادیں دی گئیں اور ہار پہنائے گئے اور بعدازاں ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے دفتر کا افتتاح بھی اعجاز رضا نے اپنے دست مبارک سے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اعجاز رضا نے مزید کہا کہ مسلم ہینڈز کے تعاو ن سے بننے والے سکول میں مفت تعلیم دی جائے گی جس کا الحاق آکسفورڈ یونیورسٹی سے ہے ایمپلائز یونین کے تمام مسائل کا حل جلد از جلد کریں گے، بہت جلد ادارہ مالی وسائل سے نکل آئے گا۔ وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے ادارہ کو نارمل مزانیہ پر لانے کیلئے بہت محنت کی ہے، پی سی ہوٹل کی تعمیر کے بعد پی سی بی سے انٹرنیشنل میچز کیلئے رابطہ کیا جائیگا۔ 15جولائی کو لہڑی پارک کا افتتاح کرنے کیساتھ آصفہ بھٹو پارک چتر پڑی کی نیلامی کی جائے گی جس سے ادارہ کی آمدن میں اضافہ ہوگا، تمام ہملٹ میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع ہو جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم سے ترقیاتی اخرجات کی مد میں 14کروڑ روپے کی منظوری ہوچکی ہے، واپڈا کیساتھ مختلف رقبہ جات کی اصولی کیلئے بات چیت چل رہی ہے رقبہ کی منتقلی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو سے بات چیت ہوگی ہے ۔

تازہ ترین خبریں