11:37 am
 زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی خطیر رقم کا حساب لیا جائے،نثار شائق

زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی خطیر رقم کا حساب لیا جائے،نثار شائق

11:37 am

زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی خطیر رقم کا حساب لیا جائے،نثار شائق آج بھی سکولوں،کالجوں سمیت ہسپتالوں کی حالت میں کوئی بہتر تبدیلی نہیں آئی مظفرآباد(سٹی رپورٹر)صدر جے آئی یوتھ آزاد کشمیر نثار احمد شائق اور صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل کا ایک روزہ دورہ مظفرآباد،مختلف علاقوں کا دورہ،تنظیمی امور پر تبادلہ خیال،آزاد کشمیر میں بھی احتسابی عمل کر تیز کیا جائے،زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی خطیر رقم کا بھی پورا حساب لیا جائے،آج بھی سکولوں،کالجوں سمیت ہسپتالوں کی حالت زار جوں کی توں ہے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں،مہاجرین جموں وکشمیر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،مہاجرین کے لیے بنائی جانے والی کالونی بھی من پسند افراد میں تقسیم کر دی گئی جن لوگوں کے پاس پہلے سے اسلام آباد،مطفرآباد میں ذاتی مکان اور قیمتی زمین موجود ہیں اُن کو مہاجر کالونی میں بھی 4 چار مکان الاٹ کر دئے گئے ہیں،ایک پٹواری جو کروڑ پتی ہے اُس کو الاٹ کیے جانے والے ایک سے زیادہ مکان بند پڑے ہیں وہ صرف چھٹی والے دن وہاں گھومنے اور اپنی عیاشی کے لیے جاتے ہیں،مہاجرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو،نوجوانان جے آئی یوتھ مظفرآباد سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر زیر احمد گوندل نے کہا کہ آزاد خطے میں بڑی تعداد میں جوان پڑھے لکھے اور ڈگری ہولڈر ہیں لیکن اس کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے کی وجہ سے وہ غلط کاریوں،چوری،ڈکیتی،قتل جیسی وارداتوں میں ملوث ہو جاتے ہیں،حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،زلزلہ متاثرہ لوگوں کو سہولیات کی عدم فراہمی سے لوگوں کی حالت زندگی انتہائی ابتر ہے،مدنی ذخائر سے مالا مال آزاد خطہ شدید مشکلات کا شکار ہے،دریائوں کا رخ موڑنے سے شہر کی خوبصورتی مانند پڑ گئی ہے،اتنی بڑی قربانی دینے والوں کو کوئی سہولت فراہمی نہیں کی گئی،جھیلوں،درختوں،ریسٹورنٹ،پارک دریا کے کنارے نہ بنانے کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے،اس کے لیے جے آئی یوتھ بہت جلد بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں سردرد کی گولی تک میسر نہیں ان سرکاری ہسپتالوں کا عام لوگوں کو کیا فائدہ،سڑکیں،گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہ یہیں۔آزاد حکومت فوری طور پر غریب عوام اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے،مرکزی صدر زبیر احمد گوندل،نثار احمد شائق،خالد محمود زیدی،سید عمران علی شاہ نے جے آئی یوتھ مظفرآباد کی طرف سے نکالی جانے والی گو انڈیا گو بیگ کی شاندار کامیابی پر نوجوانان جے آئی یوتھ مظفرآباد کو مبارکباد بھی دی ہے اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہداء کشمیر کانفرنس کی کامیابی پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ نثار شائق

تازہ ترین خبریں