11:46 am
ختم نبوتؐ چوک  میں یادگار ختم نبوتؐ تعمیر کی جائے، ناہید عباسی

ختم نبوتؐ چوک میں یادگار ختم نبوتؐ تعمیر کی جائے، ناہید عباسی

11:46 am

ختم نبوتؐ چوک میں یادگار ختم نبوتؐ تعمیر کی جائے، ناہید عباسی مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار ناہید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ختم نبوتؐ چوک چھتر میں یادگار ختم نبوتؐ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ کے داعی راجہ فاروق حیدر خان اس بات کا نوٹس لیں کہ اس فیصلے کے پیچھے وہ نامعلوم اور خفیہ ہاتھ کونسا ہے جس نے قادیانیوں کے خلاف بارویں آئینی ترمیم کے شاندار اور تاریخی اقدام کے بعد ایسا فیصلہ کروایا جو کہ شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان جنہوں نے عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ کا قانون بنایا اور اس کو غیر موئثر بنانے کے لیے کونسی قوتیں کا فرما ہیں اور ان قوتوں اور ان عناصر کا فوری قلع قمع کریں اور وہ خفیہ ہاتھ بے نقاب کئے جائیں جو اس قسم کے فیصلے کر کے موجودہ حکومت کو ڈسٹرب کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ناہید عباسی

تازہ ترین خبریں