12:31 pm
 سیکرٹری مواصلات نے عارضی  ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں

سیکرٹری مواصلات نے عارضی ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں

12:31 pm

سیکرٹری مواصلات نے عارضی ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں محکمہ شاہرات نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے لسٹیں بنانی شروع کردیں مظفرآباد(سٹی رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعلان کے مطابق سیکرٹری مواصلات نے محکمہ شاہرات کے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ میں عارضی کام کرنے والے ملازمین کے نام، عہدہ اور سروس دورانیہ کی تفصیل فوری طور پر سیکرٹریٹ مواصلات کوارسال کریں تاکہ وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سمری منظوری کیلئے ارسال کی جاسکے ۔ محکمہ شاہرات نے طویل عرصہ سے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کرنے کیلئے سروس کے مطابق لسٹیں مرتب کرنا شروع کردیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے بجٹ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد کشمیر کے محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین جو طویل عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہیں سروس ریکارڈ کے مطابق مرحلہ وار نارمل آسامیوں پر منتقل کریں۔ عارضی ملازمین

تازہ ترین خبریں