12:32 pm
وحیدگیلانی  کی بطور ایس ایس پی سدھنوتی ترقیابی خوش آئند ہے،چوہدری ذوالقرنین

وحیدگیلانی کی بطور ایس ایس پی سدھنوتی ترقیابی خوش آئند ہے،چوہدری ذوالقرنین

12:32 pm

وحیدگیلانی کی بطور ایس ایس پی سدھنوتی ترقیابی خوش آئند ہے،چوہدری ذوالقرنین راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذوالقرنین اور ڈپٹی کمشنرپونچھ مرزااشدجرال نے کہاہے کہ سیدوحیدگیلانی نے ابتداسے لے کرآج تک انتہائی جانفشانی محنت اورلگن سے کام کیاہے ۔جس کی وجہ سے محکمہ پولیس میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ان کی کارگردی کی وجہ سے انہیں ایس ایس پی سدھنوتی کے عہدے پرترقیاب کیاگیاہے جس پروہ مبارک بادکے مستحق ہیں۔ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذوالقرنین ڈپٹی کمشنرپونچھ ارشدمحمودنے وحیدگیلانی کی خدمات کوسراہاتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاکہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ وارانہ امورکی انجام دہی میں مثال کرداراداکرتے رہیں گے ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات پونچھ ڈویژن سعداللہ خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ محمدعارف ،ڈی ایس پی سٹی سردارمحمدظفرخان پی ڈی ایس پی راولاکوٹ ذوالفقارخان کے علاوہ خان پولیس کے افسران کی ایک بڑی تعدادبھی موجودتھی۔ چوہدری ذوالقرنین

تازہ ترین خبریں