12:32 pm
بھتیجے نے چچا کی جان بچانے کیلئے جگر دیدیا

بھتیجے نے چچا کی جان بچانے کیلئے جگر دیدیا

12:32 pm

بھتیجے نے چچا کی جان بچانے کیلئے جگر دیدیا بلوچ(نمائندہ خصوصی)جذبہ قربانی کی عظیم مثال ،بھتیجے نے اپنے چچا کی جان بچانے کیلئے جگر دیدیا،بلوچ کی معروف کاروباری شخصیت سردار جمیل کے چھوٹے بھائی سردار محمد حنیف کا جگر کام چھوڑ گیا تھا،جس کا علاج کیا گیا لیکن کامیابی نہ ہو سکی ،ڈاکٹروں نے جگر تبدیل کرنے کی تجویز دی ،جس پر ان کی فیملی کے جگر میچ کئے گئے ،جن میں سے سردار جمیل کے بیٹے ثاقب جمیل کا جگر میچ کر گیا اور ثاقب جمیل نے اپنے چچا کی زندگی بچانے کیلئے جگر دیدیا ، گزشتہ روز قائد اعظم ہسپتال راولپنڈی میں دونوں کا ایک ہی وقت میں آپریشن کیا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے95 لاکھ روپے فیس لی ،جبکہ کُل اخراجات ایک کروڑ روپے تک آگئے ،ہمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں صحت بخشی ، سردار محمد حنیف ، سہالہ میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور سردار جمیل ، معروف ٹرانسپورٹر سردار لطیف کے چھوٹے بھائی ہیں۔چند روز قبل اسی ہسپتال میں گہڑالہ پلندری کے ایک مریض کا آپریشن ہوا تھا جہاں بہو نے اپنے سُسر کو جگر دیدیا تھا ۔ جگر

تازہ ترین خبریں