12:32 pm
 آفات سماوی کے زیرالتواء معاملات کونمٹالیاگیاہے ،مرزاارشد

آفات سماوی کے زیرالتواء معاملات کونمٹالیاگیاہے ،مرزاارشد

12:32 pm

آفات سماوی کے زیرالتواء معاملات کونمٹالیاگیاہے ،مرزاارشد تقریباًایک کروڑسے زائدرقم کے امدادی چیک تقسیم کردیئے ہیں،ڈپٹی کمشنرپونچھ راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرپونچھ مرزاارشدمحمودنے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے آفات سماوی کے زیرالتواء معاملات کونمٹالیاگیاہے تقریباًایک کروڑسے زائدرقم کے امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے وہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرآزادکشمیرڈائریکٹراطلاعات پونچھ ڈویشن سعداللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ محمدعارف اوردیگرافسران بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے فراہم شدہ امدادی چیک انتہائی شفاف اندازمیں تقسیم کیے جارہے ہیں اگرکسی مستحق شخص کوچیک نہ ملاہوتووہ ڈپٹی کمشنرآفس سے رجوع کرے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کے سابق وزیرسردارطاہرانورخان نے کہاہے کہ آزادکشمیرحکومت نے متاثرین ضلع پونچھ کیلئے ایک بڑی رقم بطورمعاوضہ ریلیزکی ہے جس پرہم وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکے شکرگزارہیں۔یہ رقم غریب اورمستحق لوگوں میں تقسیم کی گئی جن کاکئی گنا زیادہ نقصان ہوامگرحکوتم کی طرف سے وقتی ریلیف ایک بڑاکارنامہ ہے اس تقریب میں متاثرین کی بڑی تعدادموجودتھی۔ مرزاارشد

تازہ ترین خبریں