10:22 am
 محکمہ زراعت آزاد کشمیر اپنے من پسنداوروی آئی پیز افرادکو نوازتا ہے، شیخ عقیل الرحمان

محکمہ زراعت آزاد کشمیر اپنے من پسنداوروی آئی پیز افرادکو نوازتا ہے، شیخ عقیل الرحمان

10:22 am

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت آزاد کشمیر اپنے من پسنداوروی آئی پیز افرادکو نوازتا ہے اور کسانوں اور زمین داروں زیتوں کے پودوں سمیت تھریشر،فصلوں کی ادویات فراہمی نہیں کر رہا ،مراعات یافتہ طبقے کے لیے محکمہ زراعت ہر وقت اپنی سروسز فراہم کررہا ہے جبکہ غریب اور کسانوں کو محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے آزاد خطہ
جو اجناس کے حوالے سے خود کفیل ہوا کرتا تھا اب تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا،محکمہ زراعت کی کارکردگی صفر قومی خزانے پر بوجھ ہے اس کو ختم کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کسانوں اور زمینداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ محکمہ کو ملنے والے پودا جات منظور نظر افراد کو دے کر زمینداروں اور کسانوں کی حق تلفی کی جارہی ہے ،مظفرآباد جو زراعی اجناس اور سبزیوں میں خود کفیل تھا محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے زراعی اراضی ختم ہو چکی جس سے ریاست کو شدید نقصان ہو رہا ہے شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ ہمارا خطہ زراعی طور پر خوشحا ل اور خود کفیل ہونے کے بجائے سکڑتا جارہا ہے حکومت اس مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اقدامات کرے ،انہوں نے کہاکہ فی الفور کمیٹی بنا کر محکمہ کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں تا کہ کسان اور زمیندار جو بڑی آزمائش کا شکار ہیں ان کا مسئلہ حل ہو ۔

تازہ ترین خبریں