10:24 am
 مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 13 جولائی تا 19 جولائی ہفتہ الحاق پاکستان پورے جوش و جزبے سے منایا جائے گا

مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 13 جولائی تا 19 جولائی ہفتہ الحاق پاکستان پورے جوش و جزبے سے منایا جائے گا

10:24 am

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 13 جولائی تا 19 جولائی ہفتہ الحاق پاکستان پورے جوش و جزبے سے منایا جائے گا۔ڈویژن اور ضلعی صدر مقامات پر جلسے،جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی مسلم کانفرنس ہفتہ الحاق پاکستان
کی تقریبات آزاد کشمیر بھر،مقیم پاکستان مہاجرین اور بیرون ملک میںمنعقد کرے گی۔تقریبات کا انعقاد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے کیا جائے گا اور اختتامی پروگرام 19 جولائی کو مظفرآباد میں ہو گا،اس سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ریاست کے عوام کی حقیقی مسلم کانفرنس ہے،تحریک تکمیل پاکستان کا مشن جاری رہے گا۔13 جولائی سے 19 جولائی تک ہفتہ الحاق پاکستان کا انعقاد کر کے مسلم کانفرنس نے پاکستان کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔صدر مسلم کانفرنس نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ الحاق پاکستان کی تقریبات میں بھرپور طریقے سے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبریں