10:27 am
درجنوں کارکنان مسلم کانفرنس،پی پی،ق لیگ ودیگر جماعتیں چھوڑ کرن لیگ میں شامل ہو گئے

درجنوں کارکنان مسلم کانفرنس،پی پی،ق لیگ ودیگر جماعتیں چھوڑ کرن لیگ میں شامل ہو گئے

10:27 am

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)حلقہ چار بچھاڑ سیداں سے درجنوں کارکنان مسلم کانفرنس،پیپلز پارٹی،ق لیگ ودیگر جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے۔حلقہ چار یونین کونسل ٹھیریاں چنالبنگ سے سادات برادری کیدرجنوں کارکنان (ن) لیگ میں آ گئے۔کارکنان کا راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیراوقاف ایم ایل اے حلقہ چار راجہ محمد عبدالقیوم خان اور مسلم لیگ(ن)کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔بچھاڑسیداں آمد پر وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان، راجہ مظہر قیوم اور دیگر کارکنان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ فضاء جیے فاروق جیے قیوم جیے ن لیگ کے نعروں سے گونج اٹھی۔دربار بچھاڑ شریف پر حاضری بھی دی دعا کی اور چادر بھی چڑھائی گئی۔مسلم کانفرنس و دیگر جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں سادات برادری کے سید محسن کاظمی،سید نورحسن شاہ،بنیاد
کاظمی،آصف کاظمی،کبیر کاظمی،ساجد کاظمی،احسن کاظمی،حماد کاظمی،منیر کاظمی، فاروق چشتی،شیراز چشتی،میر حسن،نور حسن،اجمل چشتی،سفیر چشتی،نذیر چشتی،خورشیدچشتی،شعیب چشتی،شبیر کاظمی، شاروم کاظمی،ضمیر کاظمی، مطلوب کاظمی،مردان کاظمی،ذیشان کاظمی، تنویر کاظمی،راشد کاظمی ودیگر شامل ہیں۔خطاب کرتے ہوئے کارکنان نے راجہ عبدالقیوم خان کو حلقہ چار کی تعمیروترقی کا ہیرو قرار دے دیا۔پروگرام میں راجہ عبدالقیوم خان کے ہمراہ راجہ مظہر قیوم،راجہ پرویز مجید،راجہ اسداللہ قیوم،راجہ ایاز غفور،راجہ آفتاب اکبر،راجہ عدنان شاہجان،راجہ نجیب،راجہ حنیف،ممتاز نقوی ایڈوکیٹ، راجہ خرم دلبر ودیگر موجود تھے۔وزیر اوقاف نے نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ اور بچھاڑ سیداں کی عوام کے تمام تر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے حلقہ کے اندر تاریخی کام کیے جن کی مثال پچھلی کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے بنیادی سڑک، پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل حل کیے۔وزیر اوقاف نے راجہ فاروق حیدر خان کے تاریخی اقدام پر وزیراعظم کو خوب الفاظ میں سراہا۔آخر میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں