10:34 am
 سڑکوں کے غیر معیاری کام اورسست رفتاری کا نوٹس لیا جائے،زاہد الحسن

سڑکوں کے غیر معیاری کام اورسست رفتاری کا نوٹس لیا جائے،زاہد الحسن

10:34 am

سڑکوں کے غیر معیاری کام اورسست رفتاری کا نوٹس لیا جائے،زاہد الحسن محکمہ شاہرات کی غفلت کے باعث کوٹلی راولپنڈی روڈ کھنڈر بن چکی ہے کوٹلی (وقا ئع نگار)جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوٹلی پنڈی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ۔ سڑکوں کے جاری منصوبہ جات سست روی کا شکار اور ناقص کام ہو رہے ہیں۔محکمہ شاہرات کوٹلی اپنے فرائض میں غفلت برت رہا ہے۔ عوام کو جدید سفری سہولتیں مہیا کی جائیں۔ کوٹلی پنڈی روڈ انتہائی خستہ حال ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جس سے سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں سڑکوں کے دیگر جاری منصوبہ جات پر نہایت سست رفتاری سے اور غیر معیاری کام ہو رہے ہیں۔ محکمہ شاہرات کوٹلی اپنے فرائض سے چشم پوشی اور غفلت سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے عوام کو جدید سفری سہولتیں مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوااور کوٹلی کی عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی کے راہنما نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں کے غیر معیاری کام اورسست رفتاری کا نوٹس لیا جائے ۔ کوٹلی پنڈی روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے اور کوٹلی سے راولپنڈی اور میرپور کے لیے عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔ شاہرات کوٹلی

تازہ ترین خبریں