10:41 am
 باغ  اورریڑہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام، اشیاء  کی قیمتیں عروج پر

باغ اورریڑہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام، اشیاء کی قیمتیں عروج پر

10:41 am

باغ اورریڑہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام، اشیاء کی قیمتیں عروج پر گراںفروشوں کو کھلی چھٹی،ٹرانسپورٹرز نے بھی اضافی کرایہ لیناشروع کردیا،عوامی حلقے ریڑہ (نمائندہ اوصاف)باغ ،ریڑہ اور مضافات میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان لوٹ مار کے ذریعے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے انتظامیہ بے بس اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ گراںفروشوں کو کھلی چھٹی مقامی اور لانگ روٹس پر من پسند کرائے بڑھا دئیے گئے ضریات زندگی کی تمام تر اشیاء عوام کی پہنچ سے دورسریا ،سیمنٹ ،ریت اور دیگر تعمیراتی مٹیریل میں بھی من پسند اضافہ گیس سلنڈر 1400 کے بجائے 1600 میں فروخت ہو رہا ہے کسی بھی جگہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں ڈمپر مالکان نے بھی کرا یوں میں من پسند اضافہ انتظامیہ کی اجازت قانون کی رٹ کو چیلنج کیا ہے انتظامیہ فوری کرا یوں سمیت تمام دکانوں کے اندر ریٹ لسٹیں آویزاں کروانے کے لئے قانون کا حرکت میں لائے ۔ انتظامیہ پرائس کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے کرائیوں اور کھانوں کے ریٹس میں من پسند اضافہ کسی بھی ریسٹوریٹ پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کے باعث مرضی کے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں جس کے باعث سیاحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے کیونکہ سیاح چھٹیاں گزانے کے لئے باغ سمیت پورے آزاد کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں آئے ہوئے ہیں مقامی ہوٹل مالکان سیاح کو مال غنیمت سمجھتے ہوئے لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ باغ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں آنے والے سیاحوں کو جاری لوٹ گھسوٹ سے بچانے کے لئے متعلقہ اداروں کو حرکت میں لائیں اور منصوعی مہنگائی کی روک تھام سمیت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اندر ریٹ لسٹ آویزاں کر وا کر سیاحوں اور عوام کو بھر پور ریلیف دینے کے لئے موثر اقدمات اٹھائیں ۔ قیمتیں

تازہ ترین خبریں