10:41 am
عبدالرشیدکامحکمہ جات کےریکارڈکی پڑتال کیلئےاگست میں اجلاس طلب

عبدالرشیدکامحکمہ جات کےریکارڈکی پڑتال کیلئےاگست میں اجلاس طلب

10:41 am

عبدالرشیدکامحکمہ جات کےریکارڈکی پڑتال کیلئےاگست میں اجلاس طلب کمیٹی کےاجلاس کاباضابطہ شیڈول پی اےسی اسمبلی سیکرٹریٹ سےجار ی کردیاگیاہے مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید ترابی نے محکمہ جات کے ریکارڈ کی مفصل پڑتال کے لیے اگست کے پہلے ہفتہ میں کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے، جس کا باضابطہ شیڈول پی اے سی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جار ی کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 5 اگست کو ترقیاتی ادارہ مظفرآباد6اگست میونسپل کارپوریشن مظفرآباد7اگست لبریشن سیل پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ8اگست منصوبہ بندی و ترقیات، امور دینیہ معہ سیکرٹریٹ ، وویمن یونیورسٹی باغ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ جبکہ 19اور 20اگست محکمہ تعمیرات ورکس و مواصلات (ساؤتھ)21،22اگست کو محکمہ جنگلات معہ سیکرٹریٹ اکلاس کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی سردار عامر الطاف خان ڈپٹی سپیکر اسمبلی، ملک محمد نواز خان، عبدالماجد خان، محترمہ سحرش قمر، اسد علیم شاہ ایم ایل اے سمیت پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ محکمہ جات کے حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پی اے سی اجلاس کے دوران دیگر مصروفیات نہ اختیار کریں تاکہ اُن کے محکمہ سے متعلق ریکارڈ کی بروقت پڑتال کی جاسکے۔

تازہ ترین خبریں