10:42 am
بھارت سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے،میر اکبر

بھارت سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے،میر اکبر

10:42 am

بھارت سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے،میر اکبر انسانی حقو ق کےاداروں کوبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کانوٹس لیناچاہیے،گفتگو باغ(نمائند خصوصی اوصاف ) آذاد کشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے کشمیرمیں ظلم وستم کا بازار گرم رکھاہے ۔بھارت کوکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے اوربین الاقوامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداریت دینے کا جووعدہ کررکھا ہے اس پرفوری عمل کرناچاہیے۔دنیا کا ہرپلیٹ فارم ا ب کشمیریوں کی آواز میں لیبک کہہ رہاہے ۔اب بھارت کو بھی نوشہ دیوار پڑھ کر کشمیرکوایک متنازعہ خطہ تسلیم کرتے ہوئے ان کابنیادی حق خوداریت دینا ہوگا۔ ہندوستانی افواج کی طرف سے آزاد کشمیر کے شہریوں پر جولائن آف کنڑول پر آباد ہیں پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں معروف ہے ۔اور روز بروز نت نئے طرح کے کشمیریوں پر مظالم ڈھار ہی ہے ۔مگر جنتازیادہ تشد د کشمیریوں پر ڈھایا جارہاہے مقبوضہ کشمیرکے عوام کاجذبہ حریت بھی اسی طرح روز بروز زیادہ ابھرتا ہے،وہ ہندوستانی افواج کے بندوقوں کے آگے سینہ تان کر آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذانہ پیش کررہے ہیں ۔ان کی جذبہ حریت میں زرہ برابر کی بھی کمی نہیں آئی ۔بھارتی حکومت آزادکشمیر کی لائن آف کنڑول پر بسنے والی سول آبادی پر فائرنگ کرکے کشمیرکے اندر جاری تحریک کوروکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، ہندوستان اوراس کی افواج کو پتا نہیں کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے پانچ لاکھ کشمیر ی وطن عزیر کے دفاع کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے باغ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیرجنگلات سردارمیراکبر خان نے کہاکہ انسانی حقو ق کے اداروں اورعالمی برادری کو بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کانوٹس لینا چاہیے ۔بھارت آئے روز کنڑول لائن پر فائرنگ کرکے عورتوں اوربچوں کوشہید کررہاہے، اقوام عالم بھارت کی اس ہٹ دھرمی پر خاموش کیوں بیٹھی ہے ۔بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم س خطہ میں امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں اورلاوہ کسی بھی وقت پھٹ سکتاہے ۔بھارت کے ان عزائم کوختم کرانے کے لیے انسانی حقوق کے ادارے فی الفور اپنا کردار اد اکریں ۔کشمیری اپنے حق خوداریت حاصل کرنے تک اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اوروہ اس وقت تک خاموش نہیں ہوں گے جب تک ان کو خوداریت کا پیدائشی حق مل نہیں پاتا۔

تازہ ترین خبریں