10:42 am
میرپور ،بھیک نہ دینے پر بھکاریوں کی بدعا ئیں دینے کی دھمکیاں

میرپور ،بھیک نہ دینے پر بھکاریوں کی بدعا ئیں دینے کی دھمکیاں

10:42 am

میرپور ،بھیک نہ دینے پر بھکاریوں کی بدعا ئیں دینے کی دھمکیاں خریداری کیلئےآنےوالےپریشان،عوامی وکاروباری حلقوں کابھکاریوں کےخلاف کارروائی کامطالبہ میرپور(نامہ نگار)بھکاریوں سے میرپور کی عوام کو نجات نہ حاصل ہو سکی۔بھیک نہ دینے پر بھکاریوں کی بدعا ئیں دینے کی دھمکیاں، خریداری کیلئے آنے والے پریشان۔ پولیس کی کا ر ر وائیاں بھی بھکاریوں کا زور نہ توڑ سکیں ۔ عوامی وکاروباری حلقوں کا بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور میں بھکاریوں کے گروہ نے لوگوں کا جینامحال کر دیا ۔صبح سے لے کر رات گئے تک بھکاری عورتوں ، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد چوک شہیداں، نانگی، پرانیاں ہٹیاں میں موجود رہتی ہے ۔بھیک نہ دینے پر بھکاریوں نے خریداروں کو بدعا ئیں دینا شروع کر دیں۔ بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد کی حرکات بھی مشکوک ، شہری وکاروباری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ برائیوں کی روک تھام اور مشکلات میں کمی آسکے۔

تازہ ترین خبریں