11:17 am
انجمن تاجران بھمبرفرینڈز پینل کا13جولائی کو پاورشوکااعلان

انجمن تاجران بھمبرفرینڈز پینل کا13جولائی کو پاورشوکااعلان

11:17 am

انجمن تاجران بھمبرفرینڈز پینل کا13جولائی کو پاورشوکااعلان ریلی کی قیادت محمد اکرم کریںگے،تمام ریلیاں سماہنی چوک میں اکٹھی ہوںگی بھمبر(بیوروپورٹ)انجمن تاجران بھمبر فرینڈز پینل نے13جولائی بروز ہفتہ کو شام 6بجے سماہنی چوک میں پاور شو کا اعلان کردیا ۔ہر بازار سے ریلی نکالی جائے گی تمام ریلیاں سماہنی چوک میں اکٹھی ہوں گی،جہاں فرینڈز تاجر پینل اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گا ۔ریلی کی قیادت صدارتی امیدوار انجمن تاجران چوہدری محمد اکرم پپو کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بھمبر فرینڈز پینل کے تاجران کا نمائندہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہو ا جس میں بھمبر شہر ک 11بازاروں سے چیدہ چیدہ نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں اتفاق سے فیصلہ کیا گیا کہ 13جولائی بروز ہفتہ شام 6بجے سماہنی چوک بھمبر میں فرینڈز پینل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا ۔فرینڈز تاجر پینل کے زیر اہتمام ہر بازار سے ریلی نکالی جائے گی تمام ریلیاں سماہنی چوک میں اکٹھی ہو ں گی جہاں پر پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ریلی کی قیادت فرینڈ ز پینل کے صدارتی امیدوار چوہدری اکرم پپو کریں گے۔بڑی ریلی سے انجمن تاجران بھمبر اور فرینڈز تاجر پینل کے رہنماء خطاب کریں گیااور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں