11:32 am
واٹر فلٹریشن پلانٹ سماہنی ہر ماہ تبدیل کیا جائے،مسعود اقبال

واٹر فلٹریشن پلانٹ سماہنی ہر ماہ تبدیل کیا جائے،مسعود اقبال

11:32 am

واٹر فلٹریشن پلانٹ سماہنی ہر ماہ تبدیل کیا جائے،مسعود اقبال بھمبر (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن بھمبر شہر کے راہنما کمانڈر راجہ مسعود اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سماہنی چوک بھمبر کی صفائی ستھرائی کے لئے ہر ماہ فلٹر تبدیل کرنے کا انتظام کیا جائے یہ محکمہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کی زمہ داری ہے فلٹر یشن پلانٹ سے کیڑے نکل رہے ہیں واٹر ٹینک کی صفائی بھی نہیں کی جاتی لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوتا نہ ان کو اپنی زمہ داری کا احساس ہے اس حوالہ سے میں ذاتی طور پر سنیئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق سے بھی بات کروں گا کے بھمبر شہریوں کے لیے صاف ستھرے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے لوگوں کو شہر کے مختلف مقامات پر فلٹر پلانٹ لگا کر دئیے جائے تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوسکے ۔

تازہ ترین خبریں