12:02 pm
 ڈونگی  میں 15 جولائی تک بجلی وقفہ وقفہ سے بند رہے گی

ڈونگی میں 15 جولائی تک بجلی وقفہ وقفہ سے بند رہے گی

12:02 pm

ڈونگی میں 15 جولائی تک بجلی وقفہ وقفہ سے بند رہے گی ڈونگی (نمائندہ اوصاف)ترجمان برقیات محمد اشرف خان نے کہا کہ محکمہ برقیات سب ڈویژن کھوئی رٹہ کی طرف سے کھوئی رٹہ ایکسپریس فیڈر پر جو کام جاری تھا وہ ختم ہو گیا ہے لیکن آئے روز جو بجلی بار بار ٹرپ ہو جاتی ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے پیش نظر شاخ تراشی کا کام جاری ہے گرڈ اسٹیشن سے پانچوں فیڈرز کی جو لائنیں گزر رہی ہے راستے میں درختوں کی شاخیں لائنوں سے ساتھ لگتی ہیں تو بجلی بار بار ٹرپ ہو جاتی ہے لہذا ان شاخوں کی تراشی کے باعث15 جولائی تک بجلی وقفہ وقفہ سے بند کی جا سکتی ہے صارفین کو بذریعہ اخبارات مطلع کیا جا رہا ہے صارفین کی تکالیف کے لیے معذرت خواہ ہیں ۔

تازہ ترین خبریں