12:03 pm
سابق سپیکر    بیرسٹر سلطان کی کردار کشی سے گریز کریں، چوہدری ریاض

سابق سپیکر بیرسٹر سلطان کی کردار کشی سے گریز کریں، چوہدری ریاض

12:03 pm

سابق سپیکر بیرسٹر سلطان کی کردار کشی سے گریز کریں، چوہدری ریاض قائد کشمیر انوار الحق کو ضلع کونسل بھمبر کا ایڈمنسٹریٹر بھی لگا چکے ہیں،ضلعی صدر پی ٹی آئی بھمبر (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ریاض احمد کسگمہ نے کہا ہے کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ذات پر الزام تراشی کرنے سے قبل سابق سپیکر انوار الحق اپنے گریبان میں جھانکیں وہ خوش قسمت آدمی ہے کہ وہ چوہدری صحبت علی مرحوم کے گھر پیدا ہوا جسکی وجہ سے انوار الحق کو عزت ملی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور وزیراعظم اس کو ضلع بھمبر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر لگا یا اور موصوف نے سرکار ی حیثیت سے بوگس سکیمیں دیں اور ذاتی فائدے اٹھائے میں موصوف کی کرپشن کا گواہ ہوں کہ بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور ملازمت کے دوران مقامی فلور ملز سے منتھلی مانگی اور کہا کہ آٹا میں پانی ملا کر وزنی کرلو پی ٹی آئی کی صدارت کے لیے نقب لگانے کی کوشش کررہا ہے وہ اپنے حلقہ میں نہیں جاتا آزادکشمیر کے دور دراز 41 حلقوں میں کیسے جائے گا پی ٹی آئی کی آئی کمان ایسے شخص کی باتوں میں نہ آئے بد دیانت آدمی ہے پی ٹی آئی کی ہائی کمان اس کو پارٹی کے اندر شامل نہ ہونے دیں احسان فرموش آدمی ہے ہم نے 2006 میں بیرسٹر سلطان محمود کے حکم پر ان کی جانی مالی سپورٹ کی دن رات ایک کر کے کامیاب بنایا راجہ ذوالقرنین سابق صدر نے بھی بڑی محنت کی لیکن کامیاب ہو کر اس نے آنکھیں پھیر لیں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطہ میں تحریک انصاف کو سب سے بڑی قوت بنا دیا ہے قائد تحریک عمران خان کے حکم پر ہم سب پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں بیرسٹر سلطان مقبول ترین لیڈر ہیں ان کے علاوہ کوئی بھی جماعت کو اور کارکنان کو آگے لے کر نہیں بڑھ سکتا تمام کارکنان ان کی ذات پر متفق ہیں گزشتہ روز میندار ہ ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران چوہدری ریا ض احمد کسگمہ نے کہا کہ کارکن کسی غیر مقبول فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ چوہدری ریاض

تازہ ترین خبریں