12:04 pm
 پیر زادہ طارق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

پیر زادہ طارق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

12:04 pm

پیر زادہ طارق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آزادکشمیرریڈیو مظفرآباد کے اکائونٹس آفیسر پیر زادہ طارق محمود اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو گئے ، ان کے اعزاز میں آزادکشمیر ریڈیو مظفرآباد میں ایک پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سٹیشن ڈائریکٹراصغر خان مومند نے کہا کہ پیر زادہ طارق محمود کہنہ مشق اکائونٹ آفیسر تھے ، ان کی ریڈیو آزادکشمیر کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔موصوف نے اپنی 34سالہ خدمات ریڈیو کو دی ، الوداعی تقریب میں سٹیشن ڈائریکٹر اصغر خان مومند ،سابق سٹیشن ڈائریکٹر نواز حسرت،ڈپٹی کنٹرول ہائی پاور ٹرانسمیٹر نیاز محمد،نیوز ایڈیٹر بادشاہ خان، انجینئر منیجر شبیر احمد شاہ ، براڈ کاسٹ انجینئر راجہ الطاف ، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر میرمحمد افضل ، اسسٹنٹ ایڈمن راجہ سجاد ،اسٹنٹ اکائونٹس آفیسر راجہ فدا محمد ، اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر راجہ زاہدیوسف ، افتخارفاروق عباسی ، اعجاز خان،فہیم کھوکھر، محمدسائیں ودیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیرزادہ طارق محمودفرض شناس اور محنتی آفیسر تھے ۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پیر زادہ طارق

تازہ ترین خبریں