12:04 pm
 شہری کوڑا کرکٹ ٹوکریوں میں ڈالیں، اعظم رسول

شہری کوڑا کرکٹ ٹوکریوں میں ڈالیں، اعظم رسول

12:04 pm

شہری کوڑا کرکٹ ٹوکریوں میں ڈالیں، اعظم رسول بلدیہ مظفرآباد میں اپنے محدود وسائل میں شہریوں کی خدمت کر رہا ہے ،ایڈمنسٹریٹر مظفرآباد( سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہاکہ شہریوں کو بنیا دی سہولت فراہم کر نا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے بلدیہ مظفرآباد اپنے محدود وسائل میں شہریوں کی خدمت کر رہا ہے چیف آفیسر بلدیہ سردار شبیر عباسی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے مزید کہا کہ بلدیہ ملازمین شہر کے اندر صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے دو شفٹوں میں کام کررہے ہیں مین شاہرائوں کے کناروں پر نئے ڈسٹبن رکھے جارہے ہیں شہری کوڑا کرکٹ ٹوکریوں میں ڈال کر باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں تا کہ بلدیہ ملازمین کو کو بھی کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی رہے ۔شعبہ صفائی کا عملہ بارش ہو طوفان ہو یا سیلاب ہو ندی نالوں کی صفائی کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ۔ خواجہ اعظم کا کہنا تھا کہ بلدیہ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر کررہی ہے،بارشوں کے باعث شہریوں کی مشکلایات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس وقت ایم سی ڈی پی بہتر حکممت عملی اپناتو آج مشکلایات نہ پیدا ہوتے آج مظفرآباد کے شہریوں کے ساتھ ساتھ بلدیہ ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہے ہیں ۔ایم سی ڈی پی ناقص منصبوبہ بندی کی وجہ سے جگہ جگہ سیوریج لائن بند ہے بلدیہ عملہ کو مشکلایات کا سامنا ہے اس کے بوجہ جودہ ملازمین اپنا کا م بہتر انداز میں کر رہے ہیں۔ اعظم رسول

تازہ ترین خبریں