12:04 pm
 پاک فوج کے زیراہتمام بنہ مولالیپہ میں فری میڈیکل کیمپ   کا انعقاد

پاک فوج کے زیراہتمام بنہ مولالیپہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

12:04 pm

پاک فوج کے زیراہتمام بنہ مولالیپہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیمپ میں دو ہزار مریضوں نے مختلف بیماریوں کے سلسلے میں چیک اپ کروایا مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے زیراہتمام گذشتہ روزکنٹرول لائن پر واقع علاقہ بنہ مولالیپہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں قریبی دیہات سے تقریباََ دو ہزار خواتین ،بچوں،بزرگوں نے مخلتف بیماریوں کے سلسلے میں چیک اپ کروایا۔اور ادویات حاصل کی گئیں۔فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام حسب سابق علاقہ کی میڈیکل بٹالین نے کررکھا تھا ۔میڈیکل کیمپ میں الشفاء سے آئی سپیشلسٹ خصوصی طور پر آئے جنہوں نے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا۔علاج کیا گیا۔اوراُنکو آپریشن کیلئے تاریخیں بھی دی گئیں ۔ کیمپ میں مختلف بیماریوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز جن میں سرجیکل ،میڈیکل سپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹرز کے علاوہ ماہر امراض نسواں لیڈی ڈاکٹر/گائنا کالوجسٹ نے بڑی توجہ سے مریضوں کاچیک اپ کیا۔ لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ بنہ مولہ لیپہ میں پاک فوج کی مقامی بٹالین کے میڈیکل کا اہتمام کیا گیا ،کیمپ کے انعقاد سے متعلق قریبی علاقوں کے عوام کو آگاہ رکھا گیا تھا ۔میڈیکل کیمپ میں تقریباَ۔دو ہزاراہالیان علاقہ نے شرکت کی ۔جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد قابل ذکر تھی ۔ جنہوں نے میڈیکل کیمپ میں علاج و معالجہ کیلئے کئے گئے اہتمام سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے چیک اپ کروایا اور ادوویات حاصل کیں ۔ فوج کے مقامی کمانڈر بھی میڈیکل کیپ کے دورے پر آئے جہاں عوان کے جم عفیرنے اُنھیں دیکھتے ہی پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاکر استقبال کیا۔ میڈیکل کیمپ

تازہ ترین خبریں