12:05 pm
 مسئلہ کشمیرکا واحد حل رائے شماری ہے، ثاقب  بیگ

مسئلہ کشمیرکا واحد حل رائے شماری ہے، ثاقب بیگ

12:05 pm

مسئلہ کشمیرکا واحد حل رائے شماری ہے، ثاقب بیگ بھارت حریت قائدین کو رہا کرکےمقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے قادرآباد(نمائندہ اوصاف) مشن کشمیر ٹاسک فورس ضلع باغ کے زیر اہتمام عزم آزادی کاروان ریلی نکالی گئی ریلی نے پورے بازار کا چکر لگانے کے بعد زمان چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر لی جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشن کشمیر ٹاسک فور س کے مرکزی وائس چیئرمین سردار ثاقب رفیق بیگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل رائے شماری ہے حریت قائدین کو فوری رہا کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت بند کی جائے آزاد کشمیر میں تعمیر ہونے والے ہائیڈرل پراجیکٹس کے ریاستی حکومت سے معائدے کیے جائیں مشن کشمیر ٹاسک فورس اپنی جدوجہد جاری رکھے گا مرکزی چیئرمین کامران بٹ نے یورپ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے مولانا عمران گردیزی،خرم حمید،شعیب نذیر،شفیع کشمیری،اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ سے زائد مسلح افواج جدید اسلحہ سے لیس ہو کر کشمیری عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے اور حریت قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھارت خطہ کا نمبردار بننے کی کوشش کر رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں زیر تعمیر اور تعمیر شدہ ہائیڈرل پراجیکٹس کے یہاں کی حکومت کے ساتھ معاہدے کیے جائیں۔ ثاقب بیگ

تازہ ترین خبریں