12:05 pm
 معلمین القرآن کی وزیر اعظم سے ملاقات،قراء کا احتجاج ملتوی

معلمین القرآن کی وزیر اعظم سے ملاقات،قراء کا احتجاج ملتوی

12:05 pm

معلمین القرآن کی وزیر اعظم سے ملاقات،قراء کا احتجاج ملتوی معلمین القرآن 496 ملازمین کی مستقلی کے حق میں احتجاج کر رہے تھے قادرآباد(نمائندہ اوصاف) معلمین القرآن کی وزیر اطلاعات کی وساطت سے وزیر اعظم سے ملاقات وزیر اعظم نے بیرون ممالک کے دورے سے واپسی پر تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروا دی جس کے بعدمعلمین القرآن نے اپنا احتجاج ملتوی کردیا معلمین القرآن کے صدر قاری افراز نے دونوں رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم معلمین القرآن کے مرکزی صدر قاری افراز نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاا نہوں نے کہا کہ معلمین القرآن اپنے 496 ملازمین کی مستقلی کے حق میں احتجاج کر رہے تھے کہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،ایس پی او راجہ خورشید عالم،سلیم منہاس اور دیگرنے حکومت سے مطالبات کے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی گزشتہ روز وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے معلمین القرآن کے وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مظفرآباد میں ملاقات کروائی اور ہمارے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے بیرونی دورے سے واپسی پر مسائل کے حل اور496 قراء حضرات کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں اور اپنا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ احتجاج

تازہ ترین خبریں