12:15 pm
عامر  بٹ نے شیڈول کے مطابق  تاجروں کے انتخابات کروائے ،ریاض شاہد

عامر بٹ نے شیڈول کے مطابق تاجروں کے انتخابات کروائے ،ریاض شاہد

12:15 pm

عامر بٹ نے شیڈول کے مطابق تاجروں کے انتخابات کروائے ،ریاض شاہد شیڈول تبدیل کرنے کے لیے منتیں کرنے والے آج جھوٹی کہانیاں سنارہے ہیں بھمبر (بیورورپورٹ) جنرل سیکرٹر ی انجمن تاجران بھمبر مرزا ریاض شاہد نے کہا کہ میں چوہدری سعید خادم کو کوئی الیکشن کمشنر مقرر نہیں کیا اگر اس کے پاس کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے تو بتائیں ، انجمن تاجران کے چیف الیکشن کمشنر عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ ، مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور نعیم نجمی بورڈ کے ممبر تھے جہنوں نے شفاف الیکشن کروایا عامر رسول بٹ نے الیکشن شیڈول کے مطابق دیانتداری اور غیر جانبداری سے الیکشن کروایا جبکہ شیڈول تبدیل کرنے کے لیے منتیں کرنے والے آج جھوٹی کہانیاں سنارہے ہیں اس موقع پر ممبر ان جنرل کونسل انجمن تاجران بھمبر چوہدری راشد ، چوہدری خورشید ، قیصر اعجاز، راجہ نعیم ارشد، محمد طلیب ، چوہدری فاروق ، راجہ طاہر محمود، چوہدری سیلمان ، محمد شہباز اور چوہدری کلیم اﷲ نے کہا ہے کہ ہم بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہمارے مقابلہ میں کسی دیگر نے کوئی درخواست نہیں دی مخالفین کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر چیف الیکشن کمشنر عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ جیسے دیانتدار باکردار اشخص پر جھوٹی الزام تراشی کررہے ہیں جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے 2 ہفتے قبل الیکشن شیڈول دیا ہم نے میڈیا میں بیانات دئیے کہ مخالفین آئیں الیکشن میں حصہ لیں ہمارا مقابلہ کریں لیکن 3 جولائی تک کسی نے درخواست جمع نہ کرائی 4 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر پردبائو ڈالنا شروع کردیا کہ شیڈول آگے بڑھا دیں یہ سب بدنیتی پر مبنی تھا الیکشن میں حصہ لینا ہوتا تو 3 جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے اب بلاجواز شور مچا یا گیا الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹی الزام تراشی کی گئی صدر انجمن تاجران حاجی محمد عبداﷲ نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا نہ کوئی مداخلت کی ان پر خودساختہ ممبر الیکشن بورڈ نے بے بنیاد الزام تراشی کی چوہدری سعید خادم ہمارے الیکشن کے ممبر الیکشن بورڈ نہیں تھے نہ وہ کہیں نظر آئے ہمارا الیکشن اور حلف ہوچکا ہے اب مخالفین سانپ گزر جانے پر لکیر کو پیٹ رہے ہیں الیکشن کا عمل غیر جانبدارانہ شفاف اور ایمانداری سے کرانے پر عامر رسول بٹ ، مرزا مظہر اقبال اور دیگر کے شکرگزار ہیں ۔ تاجر انتخابات

تازہ ترین خبریں