12:16 pm
ضلعی افسران بھل صفائی مکمل کرکے رپورٹ دیں,سردار خالد

ضلعی افسران بھل صفائی مکمل کرکے رپورٹ دیں,سردار خالد

12:16 pm

ضلعی افسران بھل صفائی مکمل کرکے رپورٹ دیں,سردار خالد مون سون بارشوں میں نقصانات سے بچنے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں،ڈپٹی کمشنر بھمبر(بیوروپورٹ)مون سون بارشوں اور متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سردارخالد محمود خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دئیے جبکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان نے تما م ا داروں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مون سون بارشوں میں نقصانات سے بچنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں.بھل صفائی مکمل کرکے رپورٹ دی جائے,جانی نقصان سے بچایا جائے سیلاب کی صورتحال میں ایس ڈی ایم اے, ریکسیو خصوصی طور پر الرٹ رہے. بلدیہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے بلدیہ کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تمام ادارے آپس میں رابطہ بہتر کریں گے پولیس،سول ڈیفنس، مقامی انتظامیہ، عوامی رضاکار، عوامی نمائندے،لوکل گورنمنٹ، سمیت دیگر ادارے خصوصی طور پر الرٹ رہیں گے اجلاس میں تمام افسران نے اپنی تجاویز پیش کی. ایس ڈی ایم اے, انتظامی ادارے،محکمہ سول ڈیفنس، پولیس،شاہرات، برقیات، محکمہ تعلیم،لائیوسٹاک،محکمہ خوراک،زراعت،ریونیو،سمیت و دیگر ادارے ہمہ وقت ا لرٹ رہیں گے تمام افسران نے اپنے محکمہ جات کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ وہ مون سون بارشوں میں فرائض سر انجام دیں گے ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے احکامات اور عوام کی جان ومال کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اجلاس میں ایس پی ملک سلطان اعوان،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام احمدربانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال،ایم ایس ڈاکٹر محبوب چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ عامرزیب, ایکسئین برقیات خالد صدیق،ایکسئین شاہرات مظہر حسین،ایکسئین پبلک ہیلتھ سرداراورنگزیب،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ،اسسٹنٹ کمشنر محترمہ بینش جرال، اے سی سماہنی سردار فیصل مغل، اے سی برنالہ حافظ محمد علی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عامرنوابی،اے ڈی راجہ جاوید افسر مال قدیر مغل،ڈی ایف او راجہ عابد حسین,اے ڈی انڈسٹری اشرف خان،ڈی او تعلیم عبدالجمیل جنجوعہ، آفیسر اطلاعات عدنان مختار، چیف آفیسر بلدیہ حافظ عقیل احمد، تحصیلداربھمبر حماد بشیر، ایس ڈی ایم اے بھمبر انچارج مبشر مشتاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ سردار خالد

تازہ ترین خبریں