12:16 pm
 ایس ایس پی  نے  اغوا ء کا ڈرامہ بے نقاب کیا،عدنان پرویز

ایس ایس پی نے اغوا ء کا ڈرامہ بے نقاب کیا،عدنان پرویز

12:16 pm

ایس ایس پی نے اغوا ء کا ڈرامہ بے نقاب کیا،عدنان پرویز میرے خلاف جھوٹا اغوا کا مقدمہ درج کر کے ڈیڑھ ماہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا بھمبر (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی ضلع میرپور کے رہنما راجہ عدنان پرویز نے کہا ہے کہ 2016 میں گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوکر انوار الحق کا الیکشن میں ساتھ دیا ، ریوڑیوں کی طرح پیسے بانٹے خالد گورا نکہ کے ذریعے ڈیزل پیٹرول کی چٹ دی جاتی تھی جام اظہر ایوب کے مجرہ کیس پر انوار الحق نے بیان دیا کہ اسے ضلع بدر کیا جائے یہ ضلع میں رہنے کے قابل نہیں ہے پھر اسے بعد میں اپنا ہمنوا بنا لیا ، اس سے قبل ان کا کوئی تعلق نہ تھا میرا گرفتار ہونا میرے خلاف جام اظہر کی بیٹی کے جھوٹے اغوا کے مقدمہ میں مجھے ڈیڑھ ماہ الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا 19 دن بعد طیبہ کے اغواء کی دوسری ایف آئی آر بھمبر میں درج کی گئی اور مدعی جام اظہر ایوب بنایا گیا جبکہ میں پولیس کے پاس گرفتار ریمانڈ کا ٹ رہا تھا انوار الحق کے پی آر او یوسف درائیاں نے مجھے کچہری میں کہا کہ پانچ ،چھ کروڑ روپے دے دو تو اپنی جان چھڑا لو ، میں نے جواب دیا کہ اگر میں بچ گیا تو اسے ووٹ مانگنے کے قابل نہیں چھوڑ وں گا پیسے کس چیز کے دوں ان کی ایماء پر مجھے انتقام کا نشان بنانے کے لیے ذلیل و خوار کیا گیا میں شکر گزار ہوں کہ ایس ایس پی عرفان سلیم نے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے اغوا ء کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے مقدمہ سے اغواء کی شق خارج کی چوہدری علی شان سونی کے ساتھ ایک رشتہ بن چکا ہے اسے بھی بلیک میل کیا گیا ہم اسے ایک لاکھ دیں یا ایک کروڑ روپے ہم نے اپنے ذرائع آمدن سے دئیے جام اظہر سے نہ کوئی پیسا لیا نہ کسی کو دیا ، ریکارڈنگ میں علی شان سونی نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ جام اظہر تمہارے پیسوں میں سے عدنان وغیر ہ نے مجھے پیسے دئیے ہیں نہ ہم نے جام سے کوئی پیسا لیا اور نہ ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کو ایسا پیسا دیا گیا صرف ان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے ان کو بلیک میل کیا گیا انوارالحق چھوٹا زرداری ہے اسکے اپنے فالودہ والے ہیں اسکا منور اور تنویر ہیں یہ مافیا ہے مجھ سے میری کوٹھی فروخت کراکے پیسے مختلف اکائونٹ میں جاتے رہے جام کے اکاونٹ میں کیوں نہ گئے چوہدری طارق فاروق کی الیکشن میں ڈٹ کر مخالفت کی وہ میری مخالفت کرتے تو بات بنتی تھی لیکن انہوں نے نہیں کی اس بات پر ان کی تعریف کروں گا قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سپاہی ہوں ان کا مقابلہ کرنا سابق اسپیکر اسمبلی کے بس کی بات نہیں ہے ۔ عدنان پرویز

تازہ ترین خبریں