12:16 pm
 معیاری اور رجسٹرڈ کمپنیز کی ادویات کا کارو بار کرتے ہیں،طلعت شاہین

معیاری اور رجسٹرڈ کمپنیز کی ادویات کا کارو بار کرتے ہیں،طلعت شاہین

12:16 pm

معیاری اور رجسٹرڈ کمپنیز کی ادویات کا کارو بار کرتے ہیں،طلعت شاہین جعلی ادویات کے پرو پیگنڈے کو مسترد کر تے ہیں،کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن باغ(نمائندہ خصوصی)کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن ضلع باغ نے جعلی ادویات کی فروخت کے پرو پیگنڈے کو مسترد کر تے ہوئے سنسنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، یکم اگست تک جھوٹی افواہیں پھیلانے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو میڈیکل سٹور وں کو تالے لگا کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، باغ میں معیاری اور رجسٹرڈ کمپنیز کی ادویات کا کارو بار کرتے ہیں جسکی ہر ماہ چیکنگ کا نظام موجود ہے ، ڈرگ انسپکٹر باغ ہر ماہ تمام میڈیکل سٹور چیک کرتے ہیں ٹمپریچر اور سٹینڈرڈ بھی مقررمعیار کے مطابق ہے ، بعض عناصر من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کر کے ہمارے کارو بار کو نقصان اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں جن کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر کیمسٹ ایسو سی ایشن طلعت شاہین کھوکھر ، سید نعیم گیلانی ، اظہر حسین ، بشیر احمد ، محمد کامل زبیر ، محمد رفیق ہاشمی ، محمد راشد خان ، وقاص احمد ، محمد علی فیروز ، راجہ خان گل ، عقیل احمد ، صیاد افضل ، ماجد حبیب ، جمیل احمد کھوکھر ، خالد درانی ، نوید گردیزی ، ظفر سیلمان ، اجمل منہاس و دیگر نے تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ باغ کے اند ر کوئی غیر رجسٹرڈ کمپنی کام نہیں کر رہی لسٹ میں 33ڈسٹری بیوٹر ہیں جو رجسٹرڈ ہیں اور وہی ادویات فراہم کر رہے ہیں انکے علاوہ اگر کوئی کمپنی ادویات دے رہی ہے تو ہمیں بتایا جائے مگر بغیر کسی تصدیق کے خبر اور افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ نہ کیا جائے ، پانچ دن سے ہم عوام کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں بلا وجہ عوام میں پھیلایا جا رہا ہے کہ ادویات غیر معیاری ہیں جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر یکم اگست تک افواہ ساز فیکٹریوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو میڈیکل سٹور بند کر کے احتجاج کریں گے ۔ طلعت شاہین

تازہ ترین خبریں