12:23 pm
سید لطیف کی  زراعت کیلئےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،زرین خان

سید لطیف کی زراعت کیلئےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،زرین خان

12:23 pm

سید لطیف کی زراعت کیلئےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،زرین خان ان کی وفات محکمہ کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے جو ناقابل برداشت ہے، تعزیتی ریفرنس سے خطاب باغ(نمائندہ خصوصی)محکمہ زراعت ضلع باغ کے نائب ناظم سردار زرین خان نے کہا ہے کہ ہیڈ کلرک سید لطیف شاہ مرحوم کی محکمہ زراعت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم ایک دیانتدار فرض شناس قابل ،باکردار ،بااصول اور انتہائی محنتی شخص تھے ان کی وفات سے محکمہ زراعت ایک قابل شخص سے محروم ہو گیا ہے مرحوم دفتری فرائض کو بھرپور طریقہ سے سرانجام دے رہے تھے ان کی اچانک وفات سے خلا پیدا ہوا ہے ان کی وفات نہ صرف خاندان بلکہ محکمہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے جو ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے کے آفس میں مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس سے راجہ تصدق حسین خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،صدر غیر جردیدہ ملازمین ضلع باغ سردار فاروق خان،صدر ایپکا سردار افتخار ،سید نصیر حسین شاہ ،سید مشتاق گردیزی،عبدالحفیظ کیانی،اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سید لطیف شاہ مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سرا ہتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہیں کہ یہ اللہ کا کام ہے مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ دفتری نظم وضبط کو برقرار رکھنے کے لیے مرحوم کی تقلید کریں آخر میں سید لطیف شاہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی اللہ پاک مرحوم کے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے اس سے قبل دفتر میں مرحوم کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

تازہ ترین خبریں