01:03 pm
چیف سیکرٹری لوگل گورنمنٹ میں متنازعہ انٹرویو منسوخ، اسامی پی اے سی کو بجھوائیں

چیف سیکرٹری لوگل گورنمنٹ میں متنازعہ انٹرویو منسوخ، اسامی پی اے سی کو بجھوائیں

01:03 pm

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دو دنوں میں سٹاف ا فسر پی آر او اسسٹنٹ سیکرٹری بلدیہ ، اکائونٹس افسر کی آسامیوں پر من پسند افسران سے انٹرویو کرانے اپنے بھانجوں ، بیٹوں ، بھتیجوں کو بھرتی کرانے کی اس سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان سے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے یہ متنازعہ انٹرویوانکے گڈگورننس کے ماتھے پر ایک بدنما سیاہ دھبہ تصور ہونگے ، اور ساری عمر عوام آپ کو یہ بدنام زمانہ انٹرویو کا حوالہ دیتے رہیں گے خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اس سے قبل ان ہی آسامیوں کیلئے ایک جعلی تحریری امتحان کا ڈرامہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ذریعے رچایا گیا جسمیں اپنے عزیزوں کو کھلم کھلا نقل کراتے ہوئے تصویریں وائرل ہوئیں وزیر اعظم نے بھی نوٹس لینے کا اعلان کیا اخبارات سوشل میڈیا میں سب کچھ آیا لیکن آج دوبارہ ڈھٹائی کے ساتھ ان ہی آسامیوں پر ان ہی امیدواران جن کو دھڑلے کے ساتھ نقل کرائی گئی تھی سے انٹرویو میں انکے والد ، بھائی کا نام پوچھ کر انٹرویو میں پاس قرار دیکر پورے نمبر دیکر ان آسامیوں پر بھرتی کردیا جائے گا ،ظاہر ہے کہ اپنے والد کا نام تو ہر امیدوار بتلاہی سکے گا ، چیف سکرٹری آزاد کشمیر سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بدنام زمانہ متنازعہ انٹرویوز کو منسوخ کرکے جملہ آسامیاں پی ایس سی کو ارسال کیں جائیں کہ میرٹ پر رشتہ داری برادری پارٹی ،کنبہ قبیلہ سے ہٹ کر اہلیت کی بنیاد پر بھرتیاں ہو سکیں ۔ خواجہ فاروق

تازہ ترین خبریں